Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیوسینا کے انتخابی نشان کا معاملہ پھر ٹل گیا

Updated: July 15, 2025, 11:14 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

اُدھو ٹھاکرے گروپ کو جھٹکا، ان کے دعویٰ پر سپریم کورٹ اگست میں شنوائی کریگا۔

Uddhav will have to wait longer for the election symbol. Photo: INN
اُدھو کو انتخابی نشان کیلئے مزید انتظار کرنا پڑیگا۔ تصویر: آئی این این

کارپوریشن الیکشن سے قبل انتخابی نشان’’تیر کمان‘‘حاصل کرنے کی شیوسینا (اُدھو) کی کوششوں کو پیر کو پھر جھٹکا لگا۔  شندے گروپ کو یہ نشان دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اُدھو گروپ کی پٹیشن پر پیر کو  سپریم کورٹ میں سماعت ہونی تھی مگر جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس  جوائے ملا باغچی  نے کہا کہ بہتر یہ ہوگا کہ اصل کیس پر شنوائی ہو اور فیصلہ سنایا جائے۔ 
  جسٹس سوریہ کانت نے اُدھو گروپ کے وکیل کپل سبل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس معاملے کا واحد حل یہ ہے کہ اصل مقدمے کافیصلہ  جائے۔‘‘ یعنی اصلی شیوسینا کس کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ’’اگست میں کسی موقع پر اس کیلئے وقف نکالیں گے، شام تک آپ کو وقت بھی بتادیں  گے۔‘‘ واضح رہے کہ اُدھو گروپ سپریم کورٹ سے کم از کم  ایسے عبوری فیصلے کا متمنی تھا جیسا فیصلہ این سی پی بنام این سی پی کیس میں سنایاگیاہے۔ سپریم کورٹ  نے اجیت پوار گروپ کو ہدایت دی ہے کہ وہ  اشتہار کے ذریعہ یہ اعلان کرکے پارٹی کا انتخابی نشان ’’گھڑی‘‘ کا معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے۔  بہرحال سپریم کورٹ نے واضح کردیا ہے کہ وہ اگست کی شنوائی میں شیوسینا پر دعویداری  کے معاملے میں اپنافیصلہ سنا دے گا۔ اُدھو  گروپ نے شندے گروپ کو اصل شیوسینا قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK