Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرناک بریج کھلوانے کیلئے پہنچنے والے شیوسینا اورایم این ایس کےعہدیداران پولیس کی تحویل میں

Updated: July 03, 2025, 2:06 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

مظاہرین نے کہا: اگروی آئی پی شخصیات کو فرصت نہیں ہے توکافی عرصے سے تیار بریج کے افتتاح کے لئے عوام کو کیوں پریشا ن کیا جارہا ہے؟

Police taking protesters away in a vehicle. Photo: Inqilabad
پولیس مظاہرین کو گاڑی میں بٹھاکر لے جاتے ہوئے۔ تصویر: انقلاب

 یہاں کرناک بریج کھلوانے کیلئے بدھ کی سہ پہر پہنچے شیوسینا اور ایم این ایس کے عہدیداران کو پولیس نےاپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ اگروی آئی پی شخصیات کو فرصت نہیں ہے توکافی عرصے سے تیار ہونے والے پل کے افتتاح کیلئے عوام کو کیوں پریشا ن کیا جارہا ہے، اس سہولت سے عوام کو محروم رکھنے کا کیا مطلب ہے؟
  شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) کے ودھان سبھا پرمکھ وکاس مہسکرکی جانب سے دو دن قبل پولیس کو مطلع کیا گیا تھا کہ اگردو دن میں بریج شروع نہ کیا گیا تو بدھ کو وہ لوگ خود افتتاح کردیں گے۔ اسی کے مطابق شیوسینا اورایم این ایس کے عہدیداران ۲؍جولائی کی سہ پہر سوا تین بجے پہنچے مگر وہ کوئی قدم اٹھاتے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے یا مظاہرے کا آغازاور نعرے لگاتے پہلے سے موجود پولیس نے ان سب کواپنی تحویل میں لے لیا اورانہیں وین میں بٹھاکر آزادمیدان پولیس اسٹیشن لایا گیا۔ بعد ازیں چھوڑ دیا گیا۔ 
 مظاہرین میں شاکھا پرمکھ سوپنل ہیمنت کولی نےنمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ ’’ ایک توکافی عرصے سے بریج کی تعمیر ہورہی تھی جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے اور دوسرے اب تو مذاق ہوگیا کہ بریج تیار ہے، زیبرا کراسنگ اوراسٹریٹ لائٹس وغیرہ بھی لگائی جاچکی ہیں مگر وی آئی پیز کو فرصت نہیں ہے اس لئے بریج شروع نہیں کیا جارہا ہے۔ ‘‘ انہوں نےیہ بھی کہاکہ’’ یہ افسوسناک ہے کہ حکمراں طبقے کے محض کریڈٹ لینے کے چکر میں عوام کو پریشان کیا جارہا ہے اور ان کوسہولت سے محروم رکھا جارہا ہے۔ اسی لئے ہم سب نے اسے خود ہی شروع کرنے کی کوشش کی۔ ‘‘ ویبھو شندے (ایم این ایس ) نے کہاکہ ’’ یہ شہر کا مصروف ترین بریج ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ بریج بن جانے کے باوجود اُسے شروع نہیں کیا جارہا ہے۔ وہاں موجود نعیم شیخ (ممبئی امن کمیٹی) نے کہاکہ ’’ ٹریفک جام سے صبح وشام کے وقت میں لوگوں کاچلنا محال رہتا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK