Inquilab Logo Happiest Places to Work

چالیس گائوں :حضرت پیر موسیٰ قادریؒ کے سالانہ عرس کا آغاز

Updated: February 27, 2021, 12:04 PM IST | Sharjeel Qureshi | Chalisgaon

کورونا کے سبب اس سال عرس نہایت سادگی سے منایا جائے گا ، بھیڑ بھاڑ روکنے کیلئے صندل کا روایتی جلوس نہیں ہو گا

Hazrat Pir Musa Qadri Dargah
چالیس گائوں میں واقع حضرت پیر موسیٰ قادری ؒ کی درگاہ

سر زمین خاندیش کے بزرگ  ولی اور ہندو مسلم اتحاد کی علامت حضرت پیر موسیٰ قادریؒ  کے سالانہ سہ روزہ  عرس کاآغاز ہو گیا ہے لیکن اس مرتبہ کورونا کے بڑھتے معاملات اور لاک ڈائون لگنے  کے اندیشوں کی وجہ سے یہ تقریب نہایت سادگی سے انجام دی جائے گی۔ عرس کا باقاعدہ آغاز جمعہ سے ہو چکا ہےلیکن کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے ضلع کلکٹر نے درگاہ ٹرسٹ کو  باقاعدہ عرس منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ہے ۔
 چالیس گائوں کے تحصیل دارامول مورے کے دفتر میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ لکشمی ستارکر نے درگاہ ٹرسٹ اور تلوار بھون کے ذمہ داران کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور انہیں حکومت کی   ہدایات اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں سے آگاہ کرواکے اپیل کی کہ اس مرتبہ عرس کو موخر رکھا جائے اور انتہائی سادگی کے ساتھ اسے منایا جائے۔ ضلع انتظامیہ کی اپیل پر درگاہ کمیٹی نے بھی ہامی بھری اور یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ اس وباء سے لڑنے  میں  بابا کے عقیدت مند بھی حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔ بھیڑ نہ ہو  اس بات کو یقینی بنانے کیلئے روایتی طور پر صندل اور تلوار کا جلوس نہیں نکالا جائے گا ۔درگاہ ٹرسٹ کے سیکریٹری جمیل مجاور کے مطابق منتخب افراد ہی صندل اور تلوار کے جلوس میں شامل ہوں گے۔ 
 واضح رہے حضرت پیر موسیٰ قادریؒ کا صندل شہر کی رتھ گلی جامع مسجد  سے برآمد ہو تا ہےاور دوسرے روز رتھ گلی پرانی میونسپل بلدیہ عمارت کے پاس سے جلوس تلوار برآمد ہوتا ہے ۔جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرکر دیر رات  حضرت  کے آستانے پر پہنچتا ہے ۔جمعہ کو عرس کا آغاز ہوتے ہی چالیس گاؤں زون کے ڈی وائے ایس پی کیلاش گائوڑے کے ہمراہ سٹی پولیس اسٹیشن انچارج وجے ٹھاکر واڑ اور ان کی ٹیم نے وہاں کا دورہ کیا جبکہ چالیس گاؤں بلدیہ کے محکمہ صاف صفائی کی ٹیم نے بھی  درگاہ کا جائزہ لیا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK