Inquilab Logo

بیگم حضرت محل اسکالر شپ کی ویب سائٹ بند، فارم پر کرنے کیلئے طالبات پریشان

Updated: August 27, 2023, 9:48 AM IST | saadat khan | Mumbai

آن لائن فارم پر کرنے کی تاریخ ۲۰؍ جولائی تا ۳۰؍ ستمبر ہے لیکن ۲۲؍ جولائی سے ویب سائٹ بند ہے، کوئی ہدایت بھی جاری نہیں کی گئی ہے

Scholarship for girls in danger? (File)
لڑکیوں کی اسکالر شپ خطرے میں؟( فائل)

بیگم حضرت محل اسکالر شپ کی ویب سائٹ گزشتہ ۳۵؍دنوں سے بند ہے جسکی وجہ سےسیکڑوں طالبات پریشان ہیں۔   ویب سائٹ بندہونے سے طالبات فارم پُرنہیں کر پارہی ہیں۔ نتیجتاً وہ ان تعلیمی تنظیموں سے بار بار سوال کر رہی ہیں جو انہیں یہ فارم پر کروا رہی ہیں  ۔ وہ ان کی شکایتوں سے پریشان ہیں۔ ۳۰؍ ستمبر فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ ہےلیکن ابھی تک متعلقہ ویب سائٹ شروع نہیں کی گئی ہے۔ فی الحال ویب سائٹ  بند ہونےکی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے۔
  نوی ممبئی ایجوکیشن اینڈویلفیئر ٹرسٹ کی نمائندہ آشنا صاحب پیر زادے نے انقلاب کو بتایاکہ ’’بیگم حضرت محل اسکالرشپ کے ذریعے غریب طبقے کے طالبات کو سالانہ ۶؍ہزار روپے کی اسکالر  شپ مل جاتی ہے لیکن امسال تکنیکی دشواری سےاسکالرشپ فارم پُرکرنےکا آغازنہیں ہوسکاہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ’’دراصل ۲۰؍ جولائی  تا ۳۰؍ستمبر      فارم پُر کرنے کی  تاریخ ہے  ۔ لیکن ۲۰؍جولائی کو متعلقہ ویب سائٹ کےشروع ہوتےہی اس میں  رکاٹیں آ رہی ہیں۔ ۲۲؍ جولائی سےویب سائٹ پوری طرح بند ہے۔‘‘ آشنا کے مطابق’’ ہم روزانہ ویب سائٹ چیک کرتےہیں۔لیکن ویب سائٹ بندہونے سے متعلق اس پر معلومات نہیں دی جارہی ہے  جس سے پریشانی بڑھ رہی ہے۔‘‘
 انہوںنے  بتایاکہ ’’ اسکالرشپ کیلئےغریب طالبات کے والدین نے سیکڑوں روپے خرچ کرکے انکم اورڈومیسائل سرٹیفکیٹ بنوایاہے لیکن اسکالرشپ فارم پُرنہ کئے جانے سے ان میں مایوسی پائی جارہی ہے ۔ جسکی  وہ سےشکایت کر رہےہیںکیونکہ ان کے مذکورہ دستاویزات ہم نے بنوائےہیں۔ طلبہ اورسرپرست کو اُمید تھی کہ انہیں ۶؍ہزارروپے کی اسکالرشپ مل جائے گی لیکن ویب سائٹ بندہونے سے وہ مایوس  ہیں ۔‘‘ اسی ادارہ سے وابستہ مظفر مُلانی نے کہاکہ ’’ہم نے کچھ  طالبات کےفارم پُر کرنےکی  ذمہ داری لی ہے لیکن  ویب سائٹ بندہونےسے بڑی پریشانی ہورہی ہے۔ ہمیں ان طالبات کو جواب دینے میںمشکل ہو رہی  ہے۔‘‘
  مدنپورہ کی ایک طالبہ نے بتایاکہ ’’میں بھی فارم پُرکرنےکی متواتر کوشش کررہی ہوںلیکن ویب سائٹ نہیں چل رہی ہے۔ جسکی وجہ سے سوچ رہی ہوںکہ فارم پُرکروں یا نہیں؟‘‘     اس طرح کئی اور بھی طالبات  ہیں جو فارم پر نہ کرپانے کی وجہ سے پس وپیش  میں مبتلا ہیں۔ ممبئی اور نوی ممبئی کے علاوہ مضافات کے علاقوں سے بھی اسی طرح کی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK