مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ تاج محل یا کسی بھی محفوظ تاریخی مقام کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
EPAPER
Updated: March 13, 2026, 3:36 PM IST | New Delhi
مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ تاج محل یا کسی بھی محفوظ تاریخی مقام کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
مرکزی حکومت نے راجیہ سبھا میں کہا ہے کہ تاج محل یا کسی بھی محفوظ تاریخی مقام کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ وزیر ثقافت گجیندر سنگھ شیخاوت نے وقفہ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزارت کے پاس ایسی کسی بھی یادگار کا نام تبدیل کرنے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں ہے۔ مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رکن جان بریٹاس نے اقلیتوں کے تاریخی ورثے سے متعلق مقامات اور تاج محل کے نام کی تبدیلی کے مطالبے سے متعلق سوال اٹھایا تھا۔
اس پر وزیر نے کہا کہ امن و امان کا معاملہ ریاستی حکومتوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔تمل ناڈو میں ویگئی ندی کی وادی میں کیلاڈی کے مقام پر جاری کھدائی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر نے بتایا کہ اس سے متعلق رپورٹ ماہرین کی کمیٹی کے زیر جائزہ ہے اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔ ترنمول کانگریس کے سکھیندو شیکھر رائے اور ملکارجن کھرگے کے سوالات کے جواب میں وزیر نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران آثار قدیمہ کے مقامات کی کھدائی اور تاریخی یادگاروں کے تحفظ کے کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ۱۲؍ سال کے درمیان ثقافتی ورثے کے تحفظ پر ۱۳۱۰؍کروڑ روپے خرچ کئے گئے اور اب اس رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے۔