بی ایم سی مہالکشمی ریس کورس کے۱۲۰؍ ایکڑ رقبے کو نیویارک کے سینٹرل پارک کی طرز پر سبزہ زار میں تبدیل کرے گی۔
EPAPER
Updated: September 07, 2025, 6:59 PM IST | Mumbai
بی ایم سی مہالکشمی ریس کورس کے۱۲۰؍ ایکڑ رقبے کو نیویارک کے سینٹرل پارک کی طرز پر سبزہ زار میں تبدیل کرے گی۔
مہالکشمی ریس کورس کے کل ۲۱۱؍ایکڑ رقبے میں سے۱۲۰؍ ایکڑ اب بی ایم سی کے ماتحت ہے، جبکہ آر ڈبلیو آئی ٹی سی مئی۲۰۵۳ء تک۹۱؍ ایکڑ پر اپنا قبضہ برقرار رکھے گا۔مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے اعلان کیا کہ پورے۱۲۰؍ ایکڑ رقبے کو نیویارک کے سینٹرل پارک کی طرز پر ایک وسیع سبزہ زار میں تبدیل کیا جائے گا۔ دی انڈین ایکسپریس کے آئیڈیا ایکسچینج کانکلیو میں خطاب کے دوران شندے نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلی بننے کے فوراً بعد یہ خیال پیش کیا تھا۔ منصوبہ یہ ہے کہ اس علاقے میں عالمی معیار کا پارک بنایا جائے جہاں لوگ تازہ ہوا میں سانس لے سکیں۔جولائی ۲۰۲۴ءمیں، ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اور رائل ویسٹرن انڈیا ٹرف کلب (آر ڈبلیو آئی ٹی سی) نے لیز معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ جس کے تحت کل۲۱۱؍ ایکڑ کے ریس کورس پلاٹ میں سے ۱۲۰؍ ایکڑ اب بی ایم سی کے کنٹرول میں آ گیا ہیں، جبکہ آر ڈبلیو آئی ٹی سی مئی۲۰۵۳ء تک۹۱؍ ایکڑ پر اپنا قبضہ برقرار رکھے گا۔
شندے نے یقین دلایا کہ پلاٹ پر کوئی تعمیراتی کام نہیں کیا جائے گا۔ بلکہ مقصد یہ ہے کہ ممبئی والوں کو رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز کے حوالے کیے بغیر، پیدل چلنے کے راستوں، واک وے اور بیٹھنے کی جگہوں سے بھرپور ایک سرسبز و شاداب مقام مہیا کیا جائے۔دی انڈین ایکسپریس نے ایک اہلکار کے حوالے سے کہا، ’’یہ کھلامیدان لندن کے ہائیڈ پارک یا نیویارک کے مشہور سینٹرل پارک جیسا ہوگا اور زمین کی مالکیت صرف بی ایم سی کے پاس رہے گی اور اس زمین پر کسی بھی نجی فریق کا کوئی حصہ نہیں ہوگا۔‘‘ یہ کوسٹل روڈ کے کھلے مقام سے منسلک ہوگاشندے نے مزید کہا کہ نئے پارک کو کواسٹل روڈ پراجیکٹ سے بننے والے۱۷۰؍ ایکڑ کے کھلے مقام سے ایک زیر زمین سرنگ کے ذریعے جوڑا جائے گا۔ اس سے شہریوں کو بیک وقت میں تقریباً۳۰۰؍ ایکڑ کا کھلا مقام میسر آئے گا۔شندے نے کہا’’کوسٹل روڈ نے ممبئی والوں کو۱۷۰؍ ایکڑ کا کھلا مقام دیا ہے، جسے ہم مہالکشمی ریس کورس سے ایک زیر زمین سرنگ کے ذریعےجوڑیں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی :ڈیولپمنٹ پلان پراعتراض ، بلڈروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام
واضح رہےکہ مہالکشمی ریس کورس ۱۹۱۴ءسے آر ڈبلیو آئی ٹی سی کو لیز پر دیا گیا تھا۔ لیز کو کئی بار تجدید کیا گیا، جس کی آخری میعاد۲۰۱۳ء میں ختم ہوئی۔ اس کے بعد سے، حکومت اور بی ایم سی اس کے استعمال پر بحث کر رہے ہیں۔ آر ڈبلیو آئی ٹی سی کی نئی لیز کی درخواست ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے زیر التواء ہے۔جبکہ ۲۰۱۳ء سے۲۰۲۳ء کے درمیان، بی ایم سی نے اس اراضی کا کوئی کرایہ وصول نہیں کیا۔ جولائی۲۰۲۴ء میں ہی ایک نئی لیز پر دستخط ہوئے، جس کی رو سے بی ایم سی کو۱۲۰؍ ایکڑ پر کنٹرول ملا۔ ریس کورس گراؤنڈ کا استعمال ڈربی ریس کے علاوہ کنسرٹس اور بڑی تقاریب کے لیے بھی ہوتا ہے۔