لندن میں فلسطینی حمایت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور گلوبل صمود فلوٹیلا کیلئے غزہ کے حق میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انسانی امداد اور غزہ کے عوام کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
EPAPER
Updated: October 02, 2025, 2:35 PM IST | Rome
لندن میں فلسطینی حمایت میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور گلوبل صمود فلوٹیلا کیلئے غزہ کے حق میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انسانی امداد اور غزہ کے عوام کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
لندن میں فلسطین حامی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور گلوبل صمود فلوٹیلا کیلئے غزہ کی حمایت میں احتجاج کیا
لندن میں فلسطین حامی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور گلوبل صمود فلوٹیلا کیلئے غزہ کی حمایت میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نےفلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ انہوں نے عالمی برادری سے غزہ کے عوام کے حقوق کے تحفظ اور فوری انسانی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کے دوران پولیس نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کئے، لیکن احتجاج پرامن انداز میں جاری رہا۔
Pro-Palestine activists in London take the streets for Gaza and for the Global Sumud Flotilla in the middle of the night (It’s 1am there right now) pic.twitter.com/n47OJetgsM
— WearThePeace (@WearThePeaceCo) October 2, 2025
گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے بعد یورپ بھر میں شدید احتجاج
روم میں سیکڑوں مظاہرین، جن میں طلبہ اور مقامی مزدور یونین کے اراکین شامل تھے، پیازا دی چِنکوچینتو (Piazza dei Cinquecento) پر ٹرمینی اسٹیشن کے سامنے جمع ہوئے۔ شرکاء نے نعرے لگاتے ہوئے چوک اور اردگرد کی سڑکوں پر ٹریفک روک دیا، انہوں نے نعرہ لگایا’’فلوٹیلا اور فلسطین کیلئے سب کچھ بند کرو!‘‘ پولیس نے کئی میٹرو اسٹیشن بند کر دیئے اور ٹرمینی اسٹیشن پر مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ مظاہرین نے اعلان کیا کہ وہ تقریباً ایک ہزار افراد کے ساتھ پیازا باربیرینی کی جانب مارچ کریں گے۔ اطالوی مزدور یونینز یونیونے سندیکالے دی بَیس (USB) اور کنفیڈرازیونے جنیرا لے اٹالیانا دل لَووورو (CGIL) نے ۳؍ اکتوبر کو ملک گیر عام ہڑتال کا اعلان کیا۔
Pro-Palestinian activists staged protests in France after Israeli forces attacked the Global Sumud Flotilla
— Anadolu English (@anadoluagency) October 1, 2025
The flotilla is trying to deliver humanitarian aid to Gaza, where residents face severe starvation⤵️ pic.twitter.com/Na0ZTphQQd
بارسلونا میں بھی سیکڑوں افراد اسرائیلی قونصل خانے کے باہر جمع ہوئے تاکہ فلوٹیلا کو روکنے کی کارروائی کی مذمت کریں اور غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں۔ اسی طرح برلن میں درجنوں مظاہرین مرکزی اسٹیشن پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاج کیلئے جمع ہوئے جبکہ برسلز میں مظاہرین نے پلاس دے لا بورس (Place de la Bourse) سے بیلجین وزارتِ خارجہ تک مارچ کیا۔ لندن میں بھی آج سیکڑوں افراد کے احتجاج کی توقع ہے۔
✊ Pro-Palestinian activists held protests in Milan, Italy, after Israeli forces attacked the Global Sumud Flotilla
— Anadolu English (@anadoluagency) October 2, 2025
👉 Italian trade unions have called a nationwide general strike for Oct. 3 https://t.co/J6T9hXlbUi pic.twitter.com/rLixODj4an
گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے کہا کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے کمیونیکیشن بلاک کر دی اور قافلے کو روکنے کی کارروائی کی۔ انٹرنیشنل کمیٹی فار بریکنگ دی سیج آن غزہ (ICBSG) نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فورسیز نے الما اور Alma اور’’سیریس‘‘جہازوں پر دھاوا بولا۔ کئی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز جاری کیں جن میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی بحری کشتیاں قافلے کے قریب آئیں اور انہیں راستہ بدلنے کا حکم دیا۔
Pro-Palestinian activists in London take to the streets for Gaza, for the Global Sumud Flotilla ⤵️
— Anadolu English (@anadoluagency) October 2, 2025
The flotilla is under attack by the Israeli army while trying to deliver humanitarian aid to Gaza https://t.co/J6T9hXlbUi pic.twitter.com/65DGalW2x5
یہ فلوٹیلا، جو بنیادی طور پر انسانی ہمدردی کی امداد اور طبی سامان لئے ہوئے تھی، اگست کے آخر میں روانہ ہوئی تھی اور معمول کے حالات میں جمعرات کی صبح غزہ کے ساحل تک پہنچنا تھا۔ یاد رہے کہ یہ کئی برسوں میں پہلی بار تھا کہ تقریباً۵۰؍ جہاز اکٹھے غزہ کی طرف روانہ ہوئے، جن میں ۴۵؍سے زائد ممالک کے۵۳۲؍ عام شہری سوار تھے۔ یہ قافلہ اس غزہ کی طرف جا رہا تھا جہاں تقریباً۲۴؍ لاکھ فلسطینی۱۸؍ برس سے جاری اسرائیلی محاصرے کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔
دنیا کے مختلف شہروں میں فلسطین حامی مظاہرے کی تصویری جھلکیاں
غزہ کے حامی مظاہرین نے جینوا کی بندرگاہ کے دو داخلی راستوں کو بند کرنے کیلئے مارچ کیا۔ تصویر: ایکس
روم میں مظاہرین عام ہڑتال کے حق میں بینرز اٹھائے مارچ کر رہے ہیں۔ تصویر: ایکس
بیونس آئرس، ارجنٹائن میں غزہ کے حامی مظاہرہ کرتے ہوئے۔ تصویر: ایکس
فلسطین حامی مظاہرین نے میڈرڈ میں گران ویا سڑک کو بند کر دیا۔تصویر: ایکس