Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں فضا سے امداد کی ترسیل کیلئے بیلجیم کی تیاری مکمل، گرین سگنل کا انتظار

Updated: July 27, 2025, 6:00 PM IST | Brussels

غزہ میں فضا سے امداد کی ترسیل کیلئے بیلجیم کی تیاری مکمل ہے ، اور محض اشارے کا انتظار ہے، وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے دوران بھوک سے ہلاکتوں میں اضافے کے باعث مشن ہفتوں سے تیار ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

بیلجیم کے وزیر دفاع تھیو فرینکن نے سنیچر کو اعلان کیا کہ بیلجیم غزہ پٹی کے لیے انسانی امداد کی فضائی ترسیل (ایئر ڈراپس) کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ فرینکن نے ڈچ زبان کے روزنامہ ’’ہیٹ لاتستے نیوز‘‘ کو بتایاکہ ’’ ہم ہفتوں سے اردن  کےراستے دوبارہ ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ انسانی صورت حال خوفناک ہے۔ ہمیں مدد کرنی چاہیے۔ اگر اردن اور اسرائیل  مثبت اشارہ دے دیتے ہیں، تو اس پر فوری عمل ہوگا۔‘‘بیلجیم نے اس سے قبل محصور فلسطینی خطہ میں ہوائی راستے سے انسانی امداد پہنچانے کے بین الاقوامی مشترکہ اقدامات میں حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی افواج نے بحری امدادی جہاز’’حنظلہ‘‘ پر قبضہ کرلیا، غزہ نے شدید مذمت کی

بعد ازاں غزہ میں وزارت صحت نے جمعہ کی صبح بتایا کہ گزشتہ۲۴؍ گھنٹوں میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث نو مزید فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جس سے بھوک سے متعلقہ اموات کی کل تعداد۱۲۲؍ ہو گئی ہے، جن میں ۸۳؍ بچے شامل ہیں۔۲؍ مارچ سے، اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عمل درآمد سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور غزہ کی راہداری کو بند رکھے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں امدادی ٹرکیں سرحدوں پر پھنس گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے دباؤ کے بعد اسرائیل نے غزہ میں فضائی راستے سے امداد پہنچانے کی اجازت دی

بین الاقوامی جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے، اسرائیل نے اکتوبر۲۰۲۳ء کے آخر سے غزہ پر ایک وحشیانہ جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے، جس میں۵۹؍ ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ مہینوں پر محیط ناکہ بندی کی وجہ سے بھوک سے ہلاکتیں حالیہ دنوں میں بڑھ گئی ہیں۔گذشتہ نومبر میں، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کے سابق وزیر دفاع کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔اسرائیل اس خطہ پر اپنی جنگ کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف میں نسل کشی کے ایک مقدمے کا بھی سامنا کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK