Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگال: بی جے پی کے برسراقتدار آنے کے بعد محرم الحرام کے جلوس کیلئے سخت ہدایات

Updated: June 25, 2026, 10:16 AM IST | Kolkata

بنگال میں بی جےپی کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کولکاتا پولیس نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

File photo. Photo: INN
فائل فوٹو۔ تصویر: آئی این این

بنگال میں بی جےپی کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلے محرم الحرام کے موقع پر امن و امان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کا حوالہ دیتے ہوئے کولکاتا پولیس نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اس سال محرم کے کسی بھی جلوس میں کسی قسم کے ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ڈی جے کے استعمال اور ضرورت سے زیادہ بلند تعزیوں کے نکالنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جنگ کے بعد ایران میں محرم کی مجالس قومی اتحاد کےمظاہرہ کا مرکز بن گئیں

پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں تمام متعلقہ تھانوں کو تفصیلی ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہر میں امن، بھائی چارے اور قانون و انتظام کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے مقصد سے کیے گئے ہیں۔ آئندہ جمعہ کو کولکاتا سمیت پورے ملک  میں محرم کے جلوس نکالے جائیں گے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے پہلے ہی حفاظتی تیاریوں کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مختلف تھانوں کے ذمہ دار افسران اور اعلیٰ پولیس حکام کے درمیان متعدد اجلاس منعقد ہوئے، جن میں جلوسوں کے انتظامات، سکیورٹی اور ضابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کسی نئے جلوس کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK