بنگلور میں فل ٹائم جاب ہونے کے بعد بھی نوجوان نے اکتاہٹ دور کرنے کیلئے بطور اوبر ڈرائیور کام شروع کیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 26, 2025, 5:57 PM IST | Bengaluru
بنگلور میں فل ٹائم جاب ہونے کے بعد بھی نوجوان نے اکتاہٹ دور کرنے کیلئے بطور اوبر ڈرائیور کام شروع کیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔
ایک ایم بی بی ایس طالبہ نے سوشل میڈیا پر اپنے دوستوں اور فالوورز کے ساتھ ایک’’بنگلور کا بہترین لمحہ‘‘شیئر کیا، جس نے سب کو حیران اور محظوظ کر دیا۔ سودیشنا نے ایک وہاٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ ’’ایکس‘‘پر شیئر کیا، جو اب وائرل ہو رہا ہے۔ اس وہاٹس ایپ میسیج میں لکھا تھا:’’مضحکہ خیز بات ہوئی، جانتے ہو؟میں نے اوبر بک کی اور جو مجھے لینے آیا وہ میری کمپنی میں ٹیم لیڈر تھا۔ ‘‘پیغام بھیجنے والے نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم لیڈر اوبر ڈرائیور کے طور پر کیوں کام کر رہا تھا۔ اس نے کہا کہ وہ یہ کام تفریح اور بوریت سے نجات پانے کیلئے کرتا ہے۔
Peak Bangalore moment? pic.twitter.com/9lnPOz8O1r
— purpleready (@epicnephrin_e) May 22, 2025
سوشل میڈیا صارفین حیران
ایک صارف نے کہا: ’’گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہنے کو وقت گزارنے کا طریقہ کہنا؟ کچھ تو گڑبڑ لگتی ہے!‘‘ایک اور نے سوال کیا:’’اس کے پاس مسافر گاڑی کی نمبر پلیٹ والی گاڑی کیسے تھی؟‘‘ اس پر ایک صارف نے جواب دیا: ’’بنگلور میں اوبر بائیک سروس بھی ہے، جہاں ٹوویلر سفید نمبر پلیٹ کے ساتھ بھی اوبر یا ریپیڈو پر رجسٹر ہو سکتی ہے۔ ‘‘ایک تیسرے نے کہا: ’’اضافی پیسے تو ہمیشہ کام آتے ہیں۔ ‘‘چوتھے صارف نے کہا کہ وہ ’’وہاٹس ایپ اسکرین شاٹ پر مکمل یقین نہیں کر سکتے۔ ‘‘ایک اور نے سوال کیا:’’ٹیم لیڈ رکے پاس اتنا فارغ وقت کیسے ہو سکتا ہے؟‘‘