۲۰۲۶ءسعودی پرو لیگ کے حالیہ میچ میں النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نہ صرف اپنی کارکردگی سے بلکہ اپنے اخلاق سے بھی مداحوں اور حریف کھلاڑیوں کے دل جیت لیے۔
EPAPER
Updated: April 07, 2026, 6:10 PM IST | Riyadh
۲۰۲۶ءسعودی پرو لیگ کے حالیہ میچ میں النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نہ صرف اپنی کارکردگی سے بلکہ اپنے اخلاق سے بھی مداحوں اور حریف کھلاڑیوں کے دل جیت لیے۔
۲۰۲۶ءسعودی پرو لیگ کے حالیہ میچ میں النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے نہ صرف اپنی کارکردگی سے بلکہ اپنے اخلاق سے بھی مداحوں اور حریف کھلاڑیوں کے دل جیت لیے۔ النجمہ کے خلاف ۲۔۵؍گول کی بڑی فتح کے بعد رونالڈو کی جانب سے مخالف ٹیم کے کھلاڑی فیلیپ کارڈوسو کو اپنی جرسی تحفے میں دینے کے عمل کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔
Unfinished business ahead 🎯⌛ pic.twitter.com/XJpf3qMXqQ
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) April 6, 2026
انجری کے باعث ایک ماہ تک میدان سے دور رہنے والے ۴۱؍ سالہ رونالڈو نے اپنے ۱۰۰؍ ویں سعودی پرو لیگ میچ میں شاندار واپسی کی اور دو گول اسکور کیے۔ اگرچہ النجمہ نے میچ کے آغاز میں حیران کن طور پر برتری حاصل کر لی تھی، لیکن النصر نے تجربہ کار کھلاڑیوں سادیو مانے اور عبداللہ الحمدان کے گولز کی بدولت میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
میچ کے دوران النجمہ کے برازیلی فارورڈ فیلیپ کارڈوسو نے رونالڈو سے ان کی جرسی کی فرمائش کی۔ رونالڈو نے کمالِ مہربانی سے رک کر کارڈوسو کی شرٹ پر ان کا نام اور نمبر پڑھا تاکہ وہ انہیں پہچان سکیں۔ میچ ختم ہوتے ہی رونالڈو نے اپنا وعدہ نبھایا اور خود کارڈوسو کو تلاش کر کے اپنی تاریخی زرد اور نیلی جرسی ان کے حوالے کی۔
فٹ بال ورلڈ کپ پلے آف: اطالوی گول کیپر ڈوناروما کی چیٹ شیٹ چوری
اطالوی فٹ بال ٹیم کی ورلڈ کپ پلے آف میں بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کے پیچھے ایک دلچسپ اور ڈرامائی کہانی سامنے آئی ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ اٹلی کے مایہ ناز گول کیپر گیانلوئیگی ڈوناروما کی وہ خفیہ فہرست (چیٹ شیٹ) چوری ہو گئی تھی جس میں بوسنیائی کھلاڑیوں کی پنالٹی کک مارنے کی حکمت عملی درج تھی۔
یہ بھی پڑھئے:کیا نورا فتحی فیفا ۲۰۲۶ء میں پرفارم کریں گی؟
زینیکا میں کھیلے گئے اس اعصاب شکن میچ میں اٹلی کی ٹیم ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ مقررہ وقت تک مقابلہ ۱۔۱؍ سے برابر رکھا۔ تاہم، پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران ڈوناروما، جو عام طور پر پنالٹیز روکنے کے ماہر مانے جاتے ہیں، ایک بھی کک نہ روک سکے۔میچ کے اختتام پر ڈوناروما کو بوسنیائی گول کیپر نکولا واسلج پر بری طرح چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اطالوی گول کیپر کا الزام تھا کہ واسلج نے ان کے تولیے کے نیچے چھپائی گئی چیٹ شیٹ چرائی ہے، جس کے بدلے میں ڈوناروما نے غصے میں آکر حریف گول کیپر کی فہرست پھاڑنے کی کوشش بھی کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:تہران میں شریف یونیورسٹی پر امریکی-اسرائیلی حملہ، عالمی سطح پرغم و غصے میں اضافہ
مقامی ٹیلی ویژن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ یہ چوری کسی کھلاڑی نے نہیں بلکہ افعان سزمک نامی۱۴؍ سالہ بال بوائے نے کی تھی۔ سزمک، جو مقامی فٹ بال کلب سیلک کی یوتھ ٹیم کا کھلاڑی ہے، نے اعتراف کیاکہ ’’میں نے تولیے کے پاس کچھ رکھا ہوا دیکھا اور فوراً سمجھ گیا کہ یہ کیا ہے۔ میں نے اسے اٹھا کر چھپا دیا۔ اس پر ہمارے کھلاڑیوں کے بارے میں تمام اشارے موجود تھے، اس فہرست کے بغیر ڈوناروما کو صرف اپنے اندازے پر بھروسہ کرنا پڑا۔‘‘