رپورٹس کے مطابق فلمساز روہت شیٹی کی مقبول فرنچائز ’’گول مال‘‘ کی پانچویں قسط میں روایتی رومانوی ٹریک شامل نہیں ہوگا جبکہ اکشے کمار اور اجے دیوگن پہلی بار اس کامیڈی سیریز میں ساتھ ہوں گے۔
EPAPER
Updated: April 07, 2026, 5:08 PM IST | Mumbai
رپورٹس کے مطابق فلمساز روہت شیٹی کی مقبول فرنچائز ’’گول مال‘‘ کی پانچویں قسط میں روایتی رومانوی ٹریک شامل نہیں ہوگا جبکہ اکشے کمار اور اجے دیوگن پہلی بار اس کامیڈی سیریز میں ساتھ ہوں گے۔
بالی ووڈ کی کامیاب کامیڈی فرنچائز ’’گول مال‘‘ کی ۵؍ ویں قسط ایک نئے انداز کے ساتھ واپسی کے لیے تیار ہے، جہاں اس بار فلمساز روہت شیٹی نے ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے روایتی رومانوی زاویہ کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اگرچہ اداکارہ پریہ منی فلم کا حصہ ہوں گی، لیکن انہیں کسی بھی مرکزی کردار کے ساتھ رومانوی جوڑی کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ فرنچائز کی سابقہ روایت کے برعکس ہے، جہاں ہر فلم میں ہیرو کے ساتھ ایک خاتون لیڈ کا رومانوی ٹریک شامل ہوتا تھا۔ ’’گول مال‘‘ میں ریمی سین، ’’گول مال ۲‘‘ اور ’’گول مال ۳‘‘ میں کرینہ کپور جبکہ ’’گول مال ۴‘‘ میں پرینیتی چوپڑہ مرکزی ہیرئون کے کردار میں نظر آئی تھیں۔ تاہم اس بار فلم کو مکمل طور پر مزاح اور کہانی کے گرد مرکوز رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: کیا نورا فتحی فیفا ۲۰۲۶ء میں پرفارم کریں گی؟
اس نئی قسط کی ایک اور خاص بات اکشے کمار کی انٹری ہے، جو پہلی بار اجے دیوگن کے ساتھ اس فرنچائز میں جلوہ گر ہوں گے۔ میکرز کے مطابق یہ اضافہ فلم کو مزید بڑے پیمانے پر لے جائے گا اور ناظرین کو زیادہ تفریح فراہم کرے گا۔ یاد رہے کہ روہت شیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ۱۴؍ مارچ کو فلم کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے اب تک کی ’’سب سے بڑی گول مال فلم‘‘ قرار دیا ہے۔