Inquilab Logo

بیسٹ بس پاس مہنگا ،۱۰؍تا ۳۰۰؍روپے کا اضافہ

Updated: March 03, 2024, 9:39 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

ممبئی میں میونسپل بس سے روزانہ ، ہفتہ واری یا ماہانہ پاس خرید کر سفر کرنےوالوں کا سفر مہنگا ہو گیا ہے کیونکہ میونسپل بس چلانے والی ’’برہن ممبئی الیکٹری سٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (بیسٹ) ‘‘نے پاس کی قیمت میں ۱۰؍ روپے سے ۳۰۰؍ روپے کااضافہ کر دیا ہے

The increase in the Best Bus pass fee will cause problems for the passengers.
بیسٹ بس کے پاس کی فیس میں اضافہ سے مسافروں کو دشواری پیش آئےگی۔

 ممبئی میں میونسپل بس سے روزانہ ، ہفتہ واری یا ماہانہ پاس خرید کر سفر کرنےوالوں کا سفر مہنگا ہو گیا ہے کیونکہ میونسپل بس چلانے والی ’’برہن ممبئی الیکٹری سٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (بیسٹ) ‘‘نے  پاس کی قیمت میں ۱۰؍ روپے سے ۳۰۰؍ روپے کااضافہ کر دیا ہے۔یہ اضافہ یکم مارچ سے نافذ کیا گیا ہے البتہ یومیہ اے/سی یا بغیر اے/ سی بس کے ٹکٹ میں کوئی تبدیلی نہیںکی گئی ہے۔ بیسٹ بس کے پاس میں اضافہ کی اراکین اسمبلی نے مخالفت کی ہے اور اسے غریب اور متوسط طبقے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
  واضح رہے کہ بیسٹ بس سے یومیہ ساڑھے ۳۰؍ لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں ۔
بیسٹ پاس میں کتنا اضافہ کیا گیا 
v ۶؍ روپےکے ٹکٹ والے سفر کا پاس: بیسٹ بس سے جس سفرکا ٹکٹ ۶؍ روپے تھا اس کے ہفتہ واری پاس جو پہلے ۵۹؍ روپے میں ملتا تھا اب اس پاس کی قیمت بڑھ کر ۷۰؍ روپے کر دی گئی ہے۔ ۱۱؍ روپے کا اضافہ۔اسی طرح  ماہانہ پاس کی قیمت ۲۹۹؍ روپے سے بڑھا کر ۶۰۰؍ روپے کر دی گئی ہے۔
v ۱۳؍روپےکے ٹکٹ والے سفر کا پاس: ہفتہ واری پاس جو پہلے ۱۵۹؍ روپے میں ملتا تھااب یہ ۱۷۵؍ روپے میں ملے گا، اسی طرح ماہانہ پاس ۲۹۹؍  روپے کے بجائے ۶۰۰؍ روپے میں ملے گا۔
v ۱۹؍ روپے کے ٹکٹ والے سفر کا پاس : اس سفر کیلئے ہفتہ واری پاس پہلے ۲۲۹؍ روپے میں ملتا تھا اب ۲۶۵؍ روپے کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ماہانہ پاس ۱۰۹۹؍ روپے سے مہنگا ہوکر ۲۱۰۰؍ روپے ہو گیا ہے۔
v  ۲۵؍ روپے کے ٹکٹ والے سفر کا پاس:اس سفر کا ہفتہ واری پاس پہلے ۲۹۹؍ روپے تھا جو اب ۳۵۰؍ روپے اور اسی طرح ماہانہ پاس جو پہلے ۱۴۴۹؍ روپے میں ملتا تھا اب ۲۷۰۰؍ روپے میں ملے گا۔
v  ۵۰؍ روپے کا یومیہ پاس اب ۶۰؍ روپے کر دیا گیا ہے۔
پاس کے نرخوں میں اضافہ نہ کریں:اراکین اسمبلی 
 شیو سینا ( یو بی ٹی) کے رکن اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے نے ایکس پر کہا ہے کہ ’’ بیسٹ کی اکثر بسیں  اور بس اسٹاپ  پر اشتہارات دینے کا معاملہ ٹھیکہ پر دیاگیا ہےاور نئی بسیں بھی کرایہ پر لی جا رہی ہیں ، ایسے میں پاس کی قیمت میںاضافہ افسوسناک ہے۔کھوکے سرکار کوشہریوں کو لوٹ رہی ہے۔‘‘  وہیںممبئی بی جے پی کے صدرو ایم ایل اے اشیش شیلار نے بھی قانون ساز اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ بیسٹ کے پاس کی قیمت میں اضافہ حد سے زیادہ ہے اور اسے معطل کیا جانا چاہئے۔  
 سماجوادی پارٹی کےرکن اسمبلی رئیس شیخ نے کہا کہ’’ ممبئی کی لائف لائن کہی جانے والی بیسٹ بس کے مسافروں کی جیب کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK