Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھاگل پور :سمریا کی جامع مسجد تک جانے والا راستہ خستہ حال

Updated: July 31, 2020, 10:37 AM IST | Tasleem Kausar | Bhagalpur

نمازیوں کو مسجد جانے میں دشواری ۔ جوسڑ ک بنی ہوئی تھی ، اسے پانی کی سپلائی کیلئے کھوددیاگیا اور پھر اسے یوں ہی چھوڑ دیاگیا

Bhagalpur Road - Pic : Inquialb
بھاگلپور: خستہ حال سڑک کا منظر(تصویر:انقلاب

 بہار کے بھاگل پور شہر  سے ۶؍کلو میٹر دورمسلم اکثریتی محلہ سمریا کی جامع مسجد تک جانے والی سڑک خستہ ہے ۔جو سڑک بنی ہو ئی تھی اسے بھی واٹر سپلائی پائپ لگانے کے لئے یونہی چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے بارش کے دنوں میں مسجد تک جانے والے نمازیوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔ ہر گھر نل کا جل منصوبے کے تحت کام کیلئے سڑک کو اکھاڑ دیا گیا ہے اور پائپ کو بھی یونہی ہر جگہ چھوڑ دیا گیا ہے جس سے نمازیوں کو مسجد تک اور اپنے گھروں تک جانے میں سخت دشواریوں کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔واضح رہے کہ سمریا محلہ ناتھ نگر بلاک کے تحت آتا ہے۔
  اس سلسلے میں محمد ذوالفقار نے کہاکہ مسجد تک جانے والے راستے سے بارش کے دنوں میں مسافروں کو سخت پریشانی ہو تی ہے لیکن  یہاں کے نمائندے کو فکر ہے اور نہ ہی ٹھیکیدار کو ۔ ٹھیکیدار کو سمجھنا چاہئے کہ اسی راستے سے عام لوگ بھی جاتے ہیں اور نمازی بھی جاتے ہیں ، سب کو پریشانی ہوتی ہے۔ 
   مقامی سماجی کارکن سمیع اللہ نے کہا کہ انتظامیہ نےپہلے جون میں اسے پورا کر نے کا وعدہ کیا تھا، اب اس کو بڑھا کر جولائی کر دیا ہے لیکن اب جولائی ماہ بھی ختم ہو نے والا ہے۔
  محمد ارسلان کہتے ہیں کہ مسجد جانے کا راستہ عوامی نمائندوں ،ٹھیکیداراور دیگر ذمہ داروں پر دباؤ ڈال کرجلد سے جلد سڑک کو درست کرانا چاہئے ۔ کام گزشتہ کئی ہفتوں سے بند پڑا ہے، اس کو درست کرنے کی فکر کرنی چاہئے ۔
  اسی محلے کی زینت پر وین کہتی ہیں کہ نالا اور سڑک بنانے کے لئے بہت دنوں سےیہاں سڑک کو کھو د کر چھوڑ دیا گیا ہےلیکن  نالے کی تعمیر کی جارہی ہے اور نہ ہی سڑک بنائی جارہی ہے، یہاں تک کہ پانی بھی نہیں مل رہا ہے ۔ 

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK