Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھارت بند کی ممبرا میں بھی حمایت

Updated: January 08, 2020, 1:42 PM IST | Staff Reporter | Mumbra

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این آر سی ) کے خلاف بدھ کو ممبرا بند کرنے کی اپیل کل جماعت اور وزیر ہاؤسنگ جتیندر اوہاڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔

بھارت بند ۲۰۲۰ ۔ تصویر : آئی این این
بھارت بند ۲۰۲۰ ۔ تصویر : آئی این این

 ممبرا : شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن(این آر سی )کے خلاف بدھ کو ممبرا بند کرنے کی اپیل کل جماعت  اور وزیر ہاؤسنگ جتیندر اوہاڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔اس سلسلے میں این سی پی کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر شمیم خان نےمنگل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں  بتایا کہ بی جےپی کی غلط پالیسیوں  کے خلاف ۸؍  جنوری کو ٹریڈ یونینوں نے  بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ ہم بھی ہمارے لیڈر جتیندر اوہاڑ کی سرپرستی میں اس بند کی حمایت کر تے ہیں ۔ ممبرا کوسہ کی کل جماعت کی جانب سے بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں،سی اے اےاورنیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی )  کے خلاف ممبرا کوسہ کے عوام سے بند میں شرکت کرنے اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔
  انہوںنے کہا کہ بی جے کی پی حکومت میں طلبہ اوراساتذہ کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے،جے این یو،جامعہ ملیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پرتشدد کارروائیاں اور حملے اس کی مثالیں ہیں۔ انسانیت مخالف ان پالیسیوں کے خلاف آج پورے ملک میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور اسی طرح ہم ممبرا کوسہ کے عوام ،تنظیموں، جماعتوں، دکاندار ، اسکولیں، کلاسیس اور دیگر کو ہاتھ جوڑ کر اور گلاب پیش کر کے پُر امن  بھارت بند میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔ شمیم خان کے کہا کہ ہندو مسلم سکھ عیسائی آپس میں ہیںبھائی بھائی ، ہمارے ملک کی قومی یکجہتی کو مودی حکومت فرقوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے جسے ہم ہونے نہیں دیں گے ۔
 میٹنگ میں موجود رفیق اجمل نے بتایا کہ ’’مودی حکومت کی جانب سے نوٹ بندی  اور دیگر غلط پالیسیو ں کے سبب ملک مالی بحران  سے گزر رہا ہے ،ملک میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے، تعلیم مہنگی کی جارہی ہے اور ان سب سے عوام کا ذہن منتشر کرنے کیلئے طلبہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ لہٰذا ٹریڈ یونین کی جانب سے مودی حکومت کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا ہے اور اسی لئے ہمیں اس بند کی حمایت کرنا چاہئے۔
 سماجوادی پارٹی کے ممبرا کے سینئر لیڈر عادل خان نے بھی بھارت بند میں شامل ہونے کی اعلان کیا ہے۔ ممبرا کوسہ میں جتیندر اوہاڑ کی جانب سے متعدد مقامات پر بینر لگا کر عوام،سیاسی جماعتوں ، اسکول ، کالج اور دکانداروں سے بند میں شامل ہونے اور اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ بند کے پیش نظر متعدد اسکولوں نے بدھ کو تعطیلکا اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK