Inquilab Logo

بھارت جوڑو یاترا: گیس سلنڈر کے کٹ آئوٹ کے ساتھ احتجاج

Updated: September 26, 2022, 12:11 PM IST | Agency | Thrissur

راہل گاندھی نے تصویر کو فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے کہا:یہ صرف کیرالا کے نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے عوام کی تکلیف ہے

Gas cylinders are being shown to Rahul Gandhi during Bharat Jodo Yatra .Picture:INN
بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کوگیس سلنڈر دکھائےجارہے ہیں ۔ تصویر:آئی این این

بھارت جوڑو یاترا اس وقت کیرالامیںہے اور راہل گاندھی سمیت تمام بھارت یاتری ہندوستان کو متحدکرنے اور عوام کی تکلیفوں کو منظر عام پرلانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں راہل گاندھی نے فیس بک پر ایک تصویر شیئر کرتےہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقیدبنایاہے۔یہ تصویر دراصل بھارت جوڑو یاترا سے ہی لی گئی ہے جب کچھ لوگوں نے گیس سلنڈر کے کٹ آئوٹ کے ساتھ راہل گاندھی کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔اس تصویر میں ایل پی جی سلنڈرکے داموں کو ظاہر کر کےمہنگائی کا درد بیان کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تکلف صرف کیرالا ہی میں نہیں بلکہ ہندوستان بھر کے عوام کی تکلیف ہے اور حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی۔راہل گاندھی نےفیس بک وال پر لکھا ’’تصویریںبولتی ہیں۔یہ تصویر صرف کیرالاکی نہیں بلکہ پورےملک کی تکلیف بیان کر رہی ہے وزیر اعظم بننےسےپہلے مودی جی نے مہنگائی پر بڑے بڑےبھاشن دیئے،جملے اچھالے، خواتین کو چولہے پرکھانا بناتے دیکھ، انہیں درد ہوتا ہے، یہ بتا کر جذباتی بھی ہوئے لیکن آج حقیقت کیا ہے؟‘‘انہوں نے مزید لکھا کہ ’’گزشتہ۸؍ سال میں ۴۱۰؍ روپے کے سلنڈر کو۱۱۰۰؍اورکسی کسی ریاست میں تواس سے بھی زیادہ قیمت کاکر دیا گیا۔ مہنگائی عوام کےسینےپر تانڈو کر رہی ہے۔ لوگوں کو دو وقت کا بھرپیٹ کھانا تک نہیں مل رہا۔غریب کی تو بات ہی چھوڑ دیجئے،کیونکہ ویسے بھی راجہ کو اپنے امیر ’دوستوں‘ کے آگے غریب عوام نظر ہی نہیں آتے۔‘‘   راہل گاندھی نے کہا کہ ’’جب سے ہماری بھارت جوڑو یاترا شروع ہوئی ہے، تب سے بی جے  پی کے لوگ روز پوچھتے ہیں کہ کانگریس پارٹی بھارت جوڑو یاترا کیوں کر رہی ہے، اس کی کیا ضرورت ہے؟ میں بتاتا ہوں۔ یہ جو لوگ تصویروں میں اپنی تکلیف بیان کرتے نظر آ رہے ہیں،انہیں بی جے پی کے ’مہنگے دنوں‘ نے توڑ کر رکھ دیاہے۔یہ عوام ہیں۔‘‘انہوں نے آخر میں کہا کہ ’’یہ دن رات محنت کرتےہیں، اپنا خون پسینہ ایک کر کےمشکل سےاپناخاندان چلاتے ہیں۔ آج بی جےپی حکومت، ان کےپاس جو کچھ بھی ہے، وہ چھیننے پر آمادہ ہے۔ چاہے وہ روزگار ہو یا ان کا سرمایہ۔ اپنے ملک کے اسی عوام کی جدوجہدکی لڑائی لڑنے،ان کی آوازیں اس بہری حکوت کو سنانے کیلئےہم بھارت جوڑو یاترا کر رہے ہیں۔ جتنی بڑی تعداد میں لوگ ہماری اس یاترا کا حصہ بن رہے ہیں، یہ اتحاد اس مغرور اور متکبر حکومت کے تخت کو ہلا کر رکھ دے گا۔ مہنگائی سے ناطہ توڑو، بھارت جوڑو۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK