Inquilab Logo

بھائندر:۲؍ نئی ڈسٹ کنٹرول مشینوں کی نمائش

Updated: March 29, 2023, 9:33 AM IST | sajid Shaikh | Mumbai

میرابھائندر میونسپل کارپوریشن (ایم بی ایم سی )نے شہر کی آب وہوا کو صاف کرنے کیلئے ۲؍ نئی ڈسٹ کنٹرول مشینیں خریدی ہیں ۔

Senior municipal officers and other persons on the occasion of exhibition of dust control machine at the headquarters of Mirabhinder Municipal Corporation.
میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کے صدردفتر میں ڈسٹ کنٹرول مشین کی نمائش کے موقع پر اعلیٰ میونسپل افسران اوردیگر افراد۔

 میرابھائندر میونسپل کارپوریشن (ایم بی ایم سی )نے شہر کی آب وہوا کو صاف کرنے کیلئے ۲؍ نئی ڈسٹ کنٹرول مشینیں خریدی ہیں ۔منگل کو میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں اس کی نمائش کی گئی اور اسے شہری انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ۔میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کے شعبہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مرکزی حکومت کے ۱۵  ؍ویں مالیاتی کمیشن کے فنڈ سے ۲ ؍ ڈسٹ کنٹرول مشین خریدی گئی ہیں اور ان نئی مشینوں کا مظاہرہ منگل کو میونسپل کمشنر  دلیپ ڈھولے کی موجودگی میں کیا گیا ۔ 
 ذرائع کے مطابق میرابھائندر شہر ممبئی کے قریب جدید سہولیات کے ساتھ ایک اسمارٹ سٹی کے طور پر ابھر رہا ہے ۔ میرابھائندر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں ،صنعتی اکائیوں کی وجہ سے شہر کی ہوا کے معیار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اس لئے ۲؍ ڈسٹ کنٹرول مشین لائی گئی ہیں تاکہ ہوا کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔ یہ سسٹم شہر میں جہاں دھول کی مقدار زیادہ ہے، وہاں پانی کا مسلسل چھڑکاؤ کرکے دھول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں سڑکوں  اورڈیوائیڈرس کی دھلائی ،درختوں پر جمع ہونے والی دھول ،فرش کی دھول  اور درختوں کو پانی دینے کے کام آئے گا ۔

mira road Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK