Inquilab Logo

بھیونڈی:کتوں کی بڑھتی آبادی پرقابوپانے میں انتظامیہ ناکام

Updated: April 30, 2022, 10:47 AM IST | Khalid Abdulqauum Ansari

یہاں میونسپل کارپوریشن کی لاپروائی کا یہ عالم ہے کہ ۲؍برس سےزائد کاعرصہ گزر جانے کے بعد بھی آوارہ کتوں کی نس بندی کا ٹینڈر منظور ہونے کے بعد بھی اب تک اس پر عمل شروع نہیں ہوا ہے۔جس کے سبب  شہر میں کتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

People in Bhiwandi are worried about the number of stray dogs..Picture:INN
بھیونڈی میں عوام آوارہ کتوں کی بہتات سے پریشان ہیں۔ تصویر: آئی این این

یہاں میونسپل کارپوریشن کی لاپروائی کا یہ عالم ہے کہ ۲؍برس سےزائد کاعرصہ گزر جانے کے بعد بھی آوارہ کتوں کی نس بندی کا ٹینڈر منظور ہونے کے بعد بھی اب تک اس پر عمل شروع نہیں ہوا ہے۔جس کے سبب  شہر میں کتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔واضح ہوکہ شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے۔بڑھتے کتوں کی دہشت سےموٹر سائیکل سوار اور رہائشی پریشان ہیں۔ جگہ جگہ جمع کتوں کی جھنڈ چھوٹے بچوں، بزرگ ،خواتین ،سائیکل اور موٹر سائیکل پر جارہے لوگوں کو دیکھ کر بھونکتے ہوئے تعاقب کرنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ملت نگر کے ایاز شیخ نے بتایا کہ ماہ صیام میں  انہیں دکان سے اکثر رات دیر گھر جانے کا اتفاق ہوتا ہے ایسے میں سنسان سڑکوں پر بیٹھے آوارہ کتے موٹر سائیکل سواروں کاتعاقب جس انداز سے کرتے ہیں وہ ڈراؤنا ہے۔اس سے سے ڈر کر فرار ہونے کی کوشش میں اکثر دو پہیہ گاڑی کے ڈرائیور گر کر زخمی ہورہے ہیں۔ سب سے حیرت کی بات تو یہ ہے کہ۸؍ سو کروڑ کی سالانہ بجٹ والی بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے پاس آوارا کتوں کو پکڑنے کے لئے نہ توکسی قسم کا کوئی ساز و سامان ہے نہ ہی  ڈاگ وین ہے اور نہ ہی تربیت یافتہ ملازم۔اس پر ستم یہ کہ اس نے کتوں کی نس بندی کا کام بھی بند کر دیاہے۔لاپرواہی کایہ عالم یہ ہے کہ کوئی۸؍ برس کے بعد آوارہ کتوں کی نس بندی کا ٹینڈر منظور ہونے کے تقریبا ڈھائی برس  کے بعد بھی اب تک اس پر عمل شروع نہیں ہوا ہے۔معلوم ہوکہ  ۲۹؍دسمبر۲۰۱۹ء  کو غیبی نگر کے بندہ نواز مسجد کے پاس کھیلرہے۵؍معصوم بچوں کوآوارہ کتوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔اس دلخراش حادثے کے بعد اس وقت کے میونسپل کمشنر  پروین آشٹیکر نے آوارہ کتوں کی نس بندی کے لئے فوری طور پر ٹینڈر جاری کرنے کا حکم دیا۔جس کے بعد میونسپل افسران نے شہر کے ۸؍ہزار ۵۱۹؍آوارہ کتوں کی نس بندی کا ٹھیکہ یونیورسل اینیمل ویلفیئر سوسائٹی ہنگولی بیڑ کی ایک این جی او کو دیا ہے۔جو۱۱۹۰؍ روپے میں ایک کتے کی نس بندی کرنے والی تھی۔تقریباً ایک کروڑ ۱۳؍ لاکھ۷؍ ہزار۶۱۰؍ روپے کے اس ٹینڈر کا پہلامرحلہ۳۰؍ لاکھ روپے اور اسکی مدت ۷؍ ماہ طے کی گئی تھی۔ٹینڈر کے مطابق اگر این جی او کی کارکردگی اطمینان بخش رہی تو  دوسرے مرحلے کا کام بھی اسی این جی او کے سپردکرنا تھا، ورنہ ورنہ کارپوریشن  متبادل تلاش کرنے کیلئے آزاد تھا۔تقریبا ڈھائی برس مکمل ہونے کو ہے لیکن ابھی تک کتوں کی نس بندی کا کام شروع بھی نہیں کیا جاسکا ہے۔میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے افسران کے مطابق  آوارہ کتوں کی نس بندی کیلئے ورک آرڈر دیاگیا ہے۔پروسیس شروع ہے۔لیکن وبائی مرض کوروناکے سبب این جی او کام شروع نہیں کرسکا ہے۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK