• Sun, 09 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی:فلائی اوور پر کار اور آٹو رکشا کی ٹکر، ڈرائیور اور خاتون زخمی

Updated: November 09, 2025, 9:51 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں راجیو گاندھی فلائی اوور پر ایک تیز رفتار اولا کار اور آٹو رکشا میں آمنے سامنے کی زوردار ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں آٹو رکشا ڈرائیور اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے جبکہ رکشا میں سوار خاتون کے ۳؍ کمسن بچوں کو کچھ نہیں ہوا۔

This is the condition of the car after the accident. Photo: INN
حاد ثے کے بعد کار کی یہ حالت ہوگئی ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں راجیو گاندھی فلائی اوور پر ایک تیز رفتار اولا کار اور آٹو رکشا میں آمنے سامنے کی زوردار ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں آٹو رکشا ڈرائیور اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے جبکہ رکشا میں سوار خاتون کے ۳؍ کمسن بچوں کو کچھ نہیں ہوا۔ 
 پولیس کے مطابق کومبڈ پاڑہ کی رہائشی تنوجا ارجنے اپنے ۳؍ بچوں کے ساتھ آٹو رکشا سے بھیونڈی روڈ ریلوے اسٹیشن جا رہی تھیں تاکہ پونے جانے والی ٹرین پکڑ سکیں۔ جب رکشا راجیو گاندھی فلائی اوور کے اوپر اے سی پی آفس کے سامنے پہنچا تو اسی دوران تھانے سے باغ ِفردوس کی سمت آ رہی ایک تیز رفتار اولا کار بےقابو ہو کر سامنے سے آٹو رکشا سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ رکشے کا اگلا اور سائیڈ والا حصہ بری طرح سے تباہ ہوگیا۔ تصادم کے نتیجے میں رکشا ڈرائیور اور خاتون تنوجا ارجنے کو شدید چوٹیں آئیں جبکہ ان کے تینوں بچے خوف کے مارے چیخنے لگے لیکن خوش قسمتی سے انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔ 
مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو نکالا اور ایمبولنس کے ذریعے اندرا گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد خاتون کو مزید علاج کیلئے ریفر کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے پیر اور کمر کی ہڈیوں میں فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ حرکت کرنے سے قاصر ہیں۔ 
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے افسران جائے حادثہ پر پہنچے، معائنہ اور پنچنامہ کرنے کے بعد کار اور رکشا دونوں کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور لاپروائی سے ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK