Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی:پرشورام ٹاورے اسٹیڈیم میں میلہ لگانے کی اجازت دینے پر شہری برہم

Updated: December 07, 2023, 9:38 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

شہریوں کے مطابق مینا بازار لگانے کی اجازت منسوخ نہیں کی گئی تو وہ میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر کے سامنے مورچہ نکال کر زبردست احتجاج کریں گے

A view of the preparation of Meena Bazaar.
مینا بازار کی تیار ی کا ایک منظر۔

یہاں شہر کے معروف پرشورام ٹاورے اسٹیڈیم میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے حیرت انگیز طور پرمینا بازار(میلہ)لگانے کی اجازت دی ہے۔ منتظمین کی جانب مینا بازار کیلئےتیاریاں تقریباً مکمل کرلی گئی ہیںلیکن اسٹیڈیم میں میلہ لگانے کی اجازت سے کھیلوں کے شائقین اور کھلاڑیوں  کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کی۔اسٹیڈیم  میںمیلہ لگانے کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے سابق اپوزیشن لیڈر نے میونسپل افسران پر بدعنوانی کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے میلہ لگانے کی اجازت کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے انتظامیہ کو انتباہ دیا ہے کہ اگر مینا بازار لگانے کی اجازت منسوخ نہیں کی گئی تو وہ میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر کے سامنے مورچہ نکال کر زبردست احتجاج کریں گے۔واضح ہوکہ شہر میں کھیلوں کو فروغ دینے ، شہر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے نیز قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی تیار کرنے کے لئے بھیونڈی نظام پور نگر پالیکا نے تقریباً ۲۸؍سال قبل دھوبی تالاب کو پاٹ کر سابق رکن اسمبلی آنجہانی پرشورام ٹاورے کے نام پر اسٹیڈیم بنایا گیا تھا۔کروڑوں روپوں کی لاگت سے تیار شدہ اس اسٹیڈیم کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب اسٹیڈیم  خستہ حال ہوگیا ہے۔ اب میونسپل انتظامیہ کی جانب سے یہاں اب میلہ لگانے کی اجازت سے خراب ہورہا ہے۔۷؍ دسمبر سے۱۱؍ دسمبر تک ۵؍دن کے مینا بازار کیلئے منتظمین نے کھانے پینے،کھیلنے اور دوسری چیزوں کی فروخت کیلئے اسٹیڈیم کو کھود کھود کر درجنوں اسٹال بنائے ہیں۔اس کے ساتھ ہی آسمانی جھولا اور دوسرے چھوٹے بڑے تفریحی جھولوں سے اسٹیڈیم کو کھود کر برباد کیا جارہا ہےجبکہ اسٹیڈیم کے اندر کرکٹ گراؤنڈ میں کھدائی کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
  اسی دوران سابق اپوزیشن لیڈر یشونت ٹاورے نے میونسپل کمشنر  کےنام خط  میں بدعنوانی کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے لکھا  کہ کارپوریشن کے کچھ افسران  نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے اسٹیڈیم کو کاروبار کرنے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ افسران  کی ملی بھگت سے میونسپل کےمنتظمین کو معمولی کرایہ دے کر دکانداروں سے لاکھوں روپے وصول کئے جارہےہیں۔ انہوں نے شہری انتظامیہ کو انتباہ دیا ہے کہ اگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مینا بازار  کی اجازت کو منسوخ نہیں کیا گیا تو میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کاالزام  
  یشونٹ ٹاورے نے میلہ کے منتظمین کے ذریعہ اشتہار پر پرشورام ٹاورے اسٹیڈیم کی جگہ دھوبی تالاب اسٹیڈیم لکھے جانے پر بھی ناراضگی کااظہار کیا ہے۔انہوں نے اسے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی ہے۔ 

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK