Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی میں ۳۰؍ سالہ خاتون اور اس کی تین بیٹیاں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں

Updated: May 03, 2025, 3:55 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے بھیونڈی علاقے میں ہفتہ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ۳۰؍ سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنی تین نابالغ بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کر لی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے ضلع تھانے کے بھیونڈی علاقے میں ہفتہ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ۳۰؍ سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنی تین نابالغ بیٹیوں کے ساتھ خودکشی کر لی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح اس وقت سامنے آیا جب خاتون کا شوہر، جو رات کی شفٹ میں کام کر رہا تھا، گھر واپس آیا اور دیکھا کہ اس کی بیوی اور تین بیٹیاں گھر کی چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق، لڑکیوں کی عمریں بالترتیب ۱۳؍، ۱۱؍ اور ۸؍سال تھیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کر دی۔
بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کرشن دیو کھراڈے نے میڈیا کو بتایا کہ "بھیونڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک ماں اور اس کی تین بیٹیاں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں، اور فی الحال اس واقعہ کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں۔"
واقعہ کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ پولیس نے مرنے والوں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK