Inquilab Logo

بھیونڈی:مہاوترن کے ’پی ڈی‘ بقایا کی ادائیگی سے متعلق صارفین کی سرد مہری

Updated: December 07, 2022, 9:35 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

ں ایسے بجلی صارفین جن کی بجلی بل ادا نہ کرنے کے سبب سپلائی مستقل طور پر منقطع ’پرماننٹ ڈِسکنیکٹ(پی ڈی)کردی گئی تھی انہیں ریاستی حکومت نے ’ولاس راؤ دیشمکھ ابھئے یوجنا‘کے تحت راحت دینے کااعلان کیا تھا۔بجلی صارفین حکومت کی اس سہولیت کا فائدہ اُٹھانے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے ہیں۔

Very few electricity consumers have benefited from the Vilas Rao Deshmukh Abhay Yojana.
ولاس راؤ دیشمکھ ابھئے یوجنا کا بہت ہی کم بجلی صارفین نے فائدہ اٹھایا ہے۔

ں ایسے بجلی صارفین جن کی بجلی بل ادا نہ کرنے کے سبب سپلائی مستقل طور پر منقطع ’پرماننٹ ڈِسکنیکٹ(پی ڈی)کردی گئی تھی انہیں ریاستی حکومت نے ’ولاس راؤ دیشمکھ ابھئے یوجنا‘کے تحت راحت دینے کااعلان کیا تھا۔بجلی صارفین حکومت کی اس سہولیت کا فائدہ اُٹھانے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے ہیں۔حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس یوجنا کے ۹؍ماہ گزر جانے کے بعد بھی اب تک صرف ۱۰۵۰؍صارفین نے ہی اس کا فائدہ اُٹھایا ہے۔ 
 واضح رہےکہ یہاں ایسے بجلی صارفین جو بجلی بل ادانہ کرنے کے سبب ان کی بجلی سپلائی مستقل طور پر منقطع پرماننٹ ڈِسکنیکٹ کردی گئی تھی انہیں ریاستی حکومت  نے مارچ ۲۰۲۲ء میں  ’ولاس راؤ دیشمکھ ابھئے یوجنا‘کے تحت راحت دینے کااعلان کیا تھا۔ایسے بجلی صارفین کواصل بقایا پر ۱۰؍فیصد چھوٹ کے ساتھ ہی  سود کی صد فیصد رقم معاف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ  ہی بقایا ادائیگی قسطوں میں کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی  تھی۔
 اس یوجنا کی میعاد یکم مارچ سے ۲۲؍اگست کے درمیان رکھی گئی تھی لیکن مہاوترن کمپنی نے صارفین کی سہولیت کیلئے اس اسکیم کی آخری تاریخ ۴؍ماہ بڑھاکر اس کی آخری تاریخ ۳۱؍دسمبر۲۰۲۲ء تک توسیع دے دی ہےلیکن صارفین پر اس کا کوئی خاطر خواہ اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ٹورینٹ  کمپنی کے مطابق  بھیونڈی کے تقریبا۸۳؍ہزار بجلی صارفین پر ۱۱۰۰؍کروڑ روپے پی ڈی بقایا ہونے کے باوجود ان ۹؍ مہینوں میںتقریباً۱۰۵۰؍بجلی صارفین جن کا تقریباً۲۵؍کروڑ روپے پرانا بقایا ہے نے اس منصوبے سے فائدہ اُٹھایا ۔
 اس منصوبے کے مطابق  اگر بجلی صارفین کا بجلی کنکشن ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۱ء کو یا اس سے پہلے مستقل طور(پی ڈی) پر منقطع کر دیا گیا ہو اورصارف پر اس کنکشن کا ایم ایس ای ڈی سی ایل کا بجلی بل بقایاہے توایسے صارفین اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اسکیم کی اہم خاصیت یہ ہے کہ  واجب الادا رقم یکمشت ادا کرتا ہے تو اس کی سود کی رقم مکمل طور پر معاف کر دی  جائے گی۔اگر بجلی صارفین قسطوں میں بقایا ادا کرنا چاہتے ہیں تو اصل رقم کا ۳۰؍فیصد ادا کرکے انہیں بقایا رقم ۶؍قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت بھی دی جائے گی نیز اس کا لیٹ فیس  بھی معاف کر دی جائے گی اور اس کی بجلی سپلائی دوبارہ  بحال کردی جائے گی۔اس دوران صارف کوموجودہ ماہانہ بجلی کے بل کے ساتھ باقاعدہ قسط کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ بصورت دیگر ان کی بجلی کی فراہمی منقطع کر دی جائے گی۔سبھی ایل ٹی ایچ ٹی پی ڈی گاہک جن کا بجلی کا کنکشن ۳۱؍ دسمبر۲۰۲۱ء کو یا اس سے پہلے مستقل طور پر منقطع ہو چکا ہے ایسے بجلی کے صارفین اس سہولت کے اہل ہیں۔ ٹورینٹ پاور کمپنی نے تمام بجلی صارفین سے اپیل کی ہے کہ اگر ایم ایس ای ڈی سی ایل کے پی ڈی بقایا ہیں تو وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں۔کمپنی نے کہا ہے کہ اصل رقم پر بھی ۱۰؍فیصدچھوٹ کے ساتھ سود کی مکمل رقم معاف کرنے والی ایسی اسکیم پھر نہیں آئی گی۔بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی نے انتباہ دیا ہے کہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد ایسے بجلی صارفین کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK