• Wed, 25 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : گندا پانی سڑک پر جمع ہونے سے شہری پریشان

Updated: February 25, 2026, 2:01 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

شہر کے مصروف مرکزی بازار علاقے نوی چال میں سڑک کے کنارے واقع نالہ گزشتہ ایک ماہ سے بند پڑا ہے، جس کے باعث گندا پانی سڑک پر بہہ رہا ہے اور اطراف میں شدید بدبو پھیل چکی ہے۔

Dirty Water Spilled On The Road Causing Problems For Passers By.Photo:INN
بھیونڈی : گندا پانی سڑک پر جمع ہونے سے شہری پریشان- تصویر:آئی این این
شہر کے مصروف مرکزی بازار علاقے نوی چال میں سڑک کے کنارے واقع نالہ گزشتہ ایک ماہ سے بند پڑا ہے، جس کے باعث گندا پانی سڑک پر بہہ رہا ہے اور اطراف میں شدید بدبو پھیل چکی ہے۔ اس صورتحال نے مقامی شہریوں، خواتین، راہگیروں اور خریداروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد بار شکایات کے باوجود نالوں کی باقاعدہ صفائی نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ 
 
 
شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی بار بار مرمت کے باوجود اس کی حالت جلد خراب ہو جاتی ہے، جبکہ نالوں کی بندش کے سبب گندا پانی جمع ہو کر بازار کے ماحول کو آلودہ کر رہا ہے۔رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی بازاروں میں خریداری کا رش بڑھ گیا ہے اور روزانہ سیکڑوں افراد اس علاقے سے گزرتے ہیں۔ خصوصاً خواتین کو بدبودار اور جمع شدہ پانی سے گزر کر جانا پڑ رہا ہے، جس سے نہ صرف تکلیف بلکہ صحت کے مسائل کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ مزید برآں، نالے کے قریب موجود برقی کیبلز کسی بھی ممکنہ حادثے کا سبب بن سکتی ہیں، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی یہاں پر قدیم مہالکشمی مندر ہے جہاں عقیدت مندوں کو مندر جانے میں بھی دشواری پیش ارہی ہے۔
 
 
مقامی افراد نے میونسپل انتظامیہ سے فوری خصوصی صفائی مہم چلانے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے نہ لینا انتظامی غفلت کی علامت ہے۔اس سلسلے میں چیف صفائی افسر جے ایم سوناونے نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس مسئلے کی اطلاع نہیں تھی، تاہم صفائی عملہ بھیج کر نالے کی فوری صفائی کروا دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK