• Tue, 24 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

نوجوان کی موت ، اہلِ خانہ کا غیر جانبدار پوسٹ مارٹم کا مطالبہ

Updated: February 24, 2026, 8:06 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی کے بھنڈاری کمپاؤنڈ علاقے میں واقع پتھر کی کان کے تالاب سے برآمد ہونے والے ۲۱؍ سالہ روشن پاسوان کی موت کے معاملے میں اہلِ خانہ نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں کرانے کی درخواست کی ہے۔

Bhiwandi Crime.Photo:INN
بھیونڈی میں کرائم۔ تصویر:آئی این این

 بھیونڈی کے بھنڈاری کمپاؤنڈ علاقے میں واقع پتھر کی کان کے تالاب سے برآمد ہونے والے ۲۱؍ سالہ   روشن پاسوان کی موت کے معاملے میں اہلِ خانہ نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں کرانے کی درخواست کی ہے۔ متوفی کے والد رام چندر پاسوان نے بیٹے کی  موت کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔اہلِ خانہ کے مطالبے پر پولیس نے لاش کو مزید طبی جانچ کے لئے ممبئی کے جے جے اسپتال منتقل کر دیا ہے، جہاں ماہرین کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:لندن: بہرے افراد کیلئے تراویح، اشاروں میں مکمل قرآن کی تلاوت

یاد رہے کہ روشن پاسوان گزشتہ ۳؍ روز سے لاپتہ تھا اور اتوار کو اس کی لاش مقامی پتھر کی کان کے تالاب سے برآمد ہوئی تھی۔ گمشدگی کی رپورٹ نارپولی پولیس اسٹیشن میں درج تھی اور پولیس اس واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فارینسک تجزیے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ واضح ہو سکے گی۔ فی الحال کسی بھی پہلو کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا ہے اور اس معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے:یش کی فلم ’’ٹاکسک‘‘ میں اکشے اوبیرائے اور سُدیو نائر کا داخلہ

تھانے میں نوجوان کا اغوا، ۵؍ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ
تھانے میں ۲؍ نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ایک ۲۰؍ سالہ نوجوان کا اغوا کر لیا اور اس کی رہائی کے بدلے اس کے دوست سے ۵؍لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے پیر کے روز اس واقعے کی اطلاع دی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ سنیچر کی شام مانپاڑہ کے علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب متاثرہ نوجوان اور اس کا دوست ایک تیسرے دوست سے ملاقات کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے۔ راستے میں موٹر سائیکل سوار ۲؍ نامعلوم افراد نے ان کا راستہ روکا، ان کے ساتھ مار پیٹ کی اور متاثرہ نوجوان کو زبردستی اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہو گئے۔بعد ازاں اغوا کاروں نے وہاٹس ایپ کے ذریعے نوجوان کے دوست سے رابطہ کیا اور اسے چھوڑنے کے لئے۵؍ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ متاثرہ نوجوان کے دوست نے فوری طور پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ ابتدائی رابطے کے بعد سے اغوا کاروں کی جانب سے مزید کوئی فون کال موصول نہیں ہوا ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ کسی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔پولیس نے مختلف دفعات کے تحت اغواکا مقدمہ درج کر لیا ہے۔واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمین کی تلاش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK