Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: حکومت کے دعوؤں کے باوجود بنگال پاڑا بنیادی سہولیات سے محروم

Updated: July 01, 2025, 11:48 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

اسکولی طلبہ جان ہتھیلی پر رکھ کر ریلوے پٹری پار کر کے اسکول جانے پر مجبور، انڈر پاس اور سڑک کا مطالبہ برسوں سے التوا کا شکار۔

Due to the lack of a bridge or flyover, people have to park on the tracks and even pass under vehicles.
بریج یا فلائی اوور نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پٹری پارکرنی پڑتی ہے اور گاڑی کے نیچے سے بھی گزرنا پڑتا ہے

یہاں شہر سے چند کلومیٹر دور ایک ایسی بستی ہے جہاں حکومت کے ترقیاتی دعوؤں کے بر عکس آج بھی مکین بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ یہاں کے مرد، خواتین اور خاص طور پر اسکولی بچے روزانہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر وسئی۔دیوا ریلوے لائن عبور کرتے ہیں کیونکہ علاقے میں نہ تو سڑک موجود ہے، نہ انڈر پاس اور نہ ہی فٹ اوور برج۔
 بھیونڈی تعلقہ حدود میں واقع کھارباؤ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع بنگالپاڑا آدیواسی بستی میں تقریباً ۴۰؍گھر آباد ہیں، لیکن سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو ریلوے پٹری پار کرکے ہی اسکول، اسپتال یا کام پر جانا پڑتا ہے۔ اکثر اوقات بچے ریلوے پٹری پر کھڑی مال گاڑی کے نیچے سے رینگ کر گزرتے ہیں، جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔مانسون کے دوران ریلوے پل کے نیچے پانی بھر جاتا ہے اور کارڈور ریلوے منصوبے کے باعث متبادل راستہ بھی بند رہتا ہے، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔ بیمار افراد کو بھی اٹھا کر پٹری کے پار لے جانا پڑتا ہے جو حکومت کے انتظامی دعوؤں کو بے نقاب کرتا ہے۔ مقامی شہریوں نے اس المناک صورتحال کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے جس میں صورتحال کی عکاسی کی گئی ہے۔
  علاقے کے شہری گزشتہ کئی برسوں سے انڈر پاس یا فٹ اوور برج کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔  مقامی خاتون ہرشدا چودھری نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ’’ یہاں کے لوگ برسوں سے انڈر پاس یا فٹ اوور برج کی مانگ کر رہے ہیں لیکن حکام صرف وعدے کرتے ہیں۔ کیا حکومت کو شرم نہیں آتی کہ بچوں کو تعلیم کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈالنی پڑتی ہے؟‘‘
 اس معاملے پر مقامی رکن پارلیمان سریش مہاترے (بالیا ماما) نے بتایا کہ انہیں اس مسئلے کی اطلاع ملی ہے اور انہوں نے فوری طور پر ریلوے وزیر کو خط لکھ کر مسائل حل  کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حلانکہ اب تک کوئی تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK