Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’ادے پور فائلز ملک کے امن و اتحاد کیلئے خطرناک‘‘

Updated: July 14, 2025, 11:22 AM IST | Khan Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

تنظیم علماء اہل سنت بھیونڈی کا بیان ،وزیر اعظم سے فلم پر پابندی کا مطالبہ۔

A delegation from the Bhiwandi Ulema Ahle Sunnah Organization presenting a memorandum to the Provincial Officer. Photo: INN
تنظیم علماء اہل سنت بھیونڈی کا وفد پرانت آفیسر کو میمورنڈم دیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

حالیہ دنوں منظر عام پر آنے والی فلم’ ادے پور فائلز ‘کے خلاف تنظیم علما ءاہل سنت، بھیونڈی نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ تنظیم کے ایک وفد نے پرانت آفیسر کے دفتر پہنچ کر ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں اس فلم کی ریلیز پر فوری پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ فلم مسلمانوں کی شبیہ خراب کرنے، نبی کریم ؐ، ازواجِ مطہرات اور مسلم قوم کی دل آزاری کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کے مطابق فلم کا مواد نہ صرف مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔پرانت آفیسر چندرکانت شیو لال راجپوت نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات حکومت اور سینسر بورڈ تک پہنچائے جائیں گے اور ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK