• Sun, 11 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: کلر کمپنی میں دھماکے کے بعد آتشزدگی، ۴؍ مزدور جھلس گئے

Updated: October 11, 2026, 12:25 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

سونالے گاؤں کی حدود میں واقع لکشمی کمپاؤنڈ میں سنیچر کی صبح کلر پالش بنانے والی ایک کمپنی میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ۴؍ مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

Locals attempting to extinguish the fire. Photo: INN
مقامی افراد آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سونالے گاؤں کی حدود میں واقع لکشمی کمپاؤنڈ میں سنیچر کی صبح کلر پالش بنانے والی ایک کمپنی میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ۴؍ مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے، جن میں سے ۲؍کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کیلئے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ 
موصولہ اطلاعات کے مطابق، کمپنی میں پالش کرنے والی مشین میں اچانک دھماکہ ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھیونڈی فائر بریگیڈ کی ۲؍ گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے تقریباً۲؍ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ حادثے کے بعد کمپنی کے احاطے میں افراتفری مچ گئی۔ اس حادثے میں جھلسنے والے مزدوروں میں شاہ جہان شیخ، ونئے کمار ورما، نند کشور یادو اور نتن کمار شامل ہیں۔ چاروں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان میں سے ۲؍ مزدور شدید طور پر جھلس گئے ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ 
کمپنی میں دھماکہ کس وجہ سے ہوا اور آگ لگنے کے پیچھے کیا اسباب تھے اس کا پتہ لگانے کے لئے بھیونڈی تعلقہ پولیس نے جانچ شروع کردی ہے۔ حادثے کے بعد صنعتی اکائیوں میں حفاظتی انتظامات اور مشینوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پولیس کی جانچ کے بعد ہی حادثے کی اصل وجہ واضح ہوسکے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK