• Sun, 11 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’سب کی نیت صاف نہیں ہوتی‘ کے عنوان سے سائبر بیداری مہم کا آغاز

Updated: October 11, 2026, 12:21 PM IST | Iqbal Ansari | Thane

سائبر کرائم اور آن لائن مالیاتی فریب دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر شہریوں کو بیدار کرنے کیلئے تھانے سٹی پولیس نے ’’سب کی نیت صاف نہیں ہوتی‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔

Thane Police Commissioner Ashutosh Dumbre inaugurating the chariot used for the cybercrime awareness campaign. Photo: INN
تھانے پولیس کمشنر اسوتوش ڈمبرے سائبر کرائم بیداری مہم میں استعمال ہونے والے رتھ کاافتتاح کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سائبر کرائم اور آن لائن مالیاتی فریب دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیشِ نظر شہریوں کو بیدار کرنے کیلئے تھانے سٹی پولیس نے ’’سب کی نیت صاف نہیں ہوتی‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی بیداری مہم کا آغاز کیا ہے۔ یہ مہم ’پیرامل فائنانس لمیٹڈ‘ اور دیگر غیر بینکنگ مالیاتی اداروں (این بی ایف سیز) کے اشتراک سے شروع کی جا رہی ہے۔ اس کی اطلاع تھانے پولیس کمشنر دفتر میں واقع پریس کانفرنس میں تھانے پولیس کمشنر اشوتوش ڈُمبرے اور ’پیرامل فائنانس لمیٹڈ‘ کے کسٹمر ایکسپری اینس کے سربراہ راج نائر نے دی۔ اس موقع پر مہم کیلئے بنائے گئے پوسٹر کا اجراء اور خصوصی رتھ کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔ 
مہم کی کیا ضرورت؟
راج نائر نے کہاکہ ’’نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سائبر فراڈ بھی بڑھتا جارہا ہے اور مختلف لنک بھیج کر، بہلا پھسلا کر او ٹی پی اور دیگر حساس معلومات حاصل کر کے عوام کو ٹھگا جارہا ہے، اس دھوکہ بازی سے عوام کو بچانے کیلئے انہیں بیدار کرنا ضروری ہے کہ کس طرح کے فراڈ ہو رہے ہیں اور ان سے وہ کیسے بچ سکتے ہیں۔ یہ بیداری بھی پیدا کی جائے گی کہ اگر وہ سائبر فراڈ کا شکار ہو جائیں تو وہ کہاں اور کیسے شکایت کریں۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے: طاعون کا مشتبہ معاملہ: ڈبلیو ایچ او نے روس سے معلومات طلب کی

تھانے پولیس کمشنر نے کہاکہ اس مہم کا بنیادی مقصد شہریوں کو سائبر خطرات جیسے ڈیجیٹل گرفتاری، فشنگ، او ٹی پی فراڈ، اے پی کے لنک فراڈ، شیئر ٹریڈنگ سے متعلق گھوٹالوں، جعلی لون ایپس، کے وائی سی فراڈ کے بارے میں آگاہ کرنا اور انہیں مالی نقصانات سے بچنے کیلئے محفوظ ڈیجیٹل طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔ 
۱۴۰؍ یا ۱۶۰؍ سیریز کے ہی فون اٹھائیں 
راج نائر نے کہا کہ ’’ ۱۴۰؍ یا ۱۶۰؍ سیریز کے فون عموماً آپ کے بینک سے آتے ہیں، اس لئے اسے اٹھانا خطرناک نہیں لیکن اگر ان سیریز کے سواکوئی اور سریز سے آپ کو فون آئے تو وہ سائبر فراڈ کا ہو سکتا ہے، اسے نہ اٹھائیں۔ ‘‘
بیداری کا مقصد سائبر ٹھگوں، آن لائن فراڈ اور جعلی فائنانشیل کمپنیوں سے عام شہریوں کو محفوظ رکھنا اور انہیں سائبر تحفظ کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کرنا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK