• Sat, 10 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: ’ووٹ چوری‘ کیخلاف انڈیا اتحاد کا احتجاج

Updated: October 10, 2026, 2:49 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ، مورچے کی اجازت نہ ملنے پر پرانت آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

Protesters can be seen chanting slogans such as "Vote thief, step down." Photo: Inqilab
ووٹ چور گدی چھوڑ کے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین دیکھے جاسکتےہیں۔ تصویر:انقلاب

انتخابی عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات اورمبینہ ووٹ چوری کیخلاف جمعہ کو انڈیا اتحاد کے لیڈران اور کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین میں شامل بیشتر لیڈران اور شہریوں نے بازوؤں پر سیاہ فیتہ باندھ رکھا تھا۔ پولیس کی جانب سے مورچہ نکالنے کی اجازت نہ دیے جانے کے بعد مظاہرین پرانت آفیسر (ایس ڈی او) کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔اس  احتجاج کے دوران انتخابی عمل میں شفافیت اور غیر جانب داری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

انڈیا اتحادکے اس احتجاج میں کانگریس کے صدر عابد خان، این سی پی (ایس پی) کے صدر شعیب خان گڈو، سماج وادی پارٹی کے صدر ریاض اعظمی، شیوسینا (یو بی ٹی) کے رابطہ کار منوج گگے اور کامریڈ ڈاکٹر وجے کامبلے نے قیادت کی۔ رکن اسمبلی رئیس شیخ، ڈپٹی میئر طارق مومن، کارپوریٹر حسنین فاروقی سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں اسٹارلنک: ایلون مسک کی مکیش امبانی پر تنقید تیز

احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کے لیڈران نے الزام لگایا کہ انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے ذریعے بی جے پی سیاسی فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ اور انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھنے سے جمہوری نظام پر عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ لیڈروں نے الیکشن کمیشن سے انتخابی عمل کو غیر جانب دار بنانے اور مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس سلسلے میں انڈیا اتحاد کے ایک وفد نے پرانت آفیسر امیت سانَپ کو میمورنڈم پیش کیا، جس میں انتخابی عمل کی شفافیت یقینی بنانے اور جمہوری نظام کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی۔ احتجاج کے دوران انڈیا اتحاد کے لیڈروں اور کارکنوں نے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے انتخابی عمل میں جواب دہی اور غیر جانب داری کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK