Inquilab Logo

بھیونڈی : کورونا متاثرین کیلئے آئسولیشن سینٹرکا قیام

Updated: March 22, 2020, 10:26 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

کلیان بائی پاس پر ۴۱؍بیڈ کے سینٹر میں متاثرین کا علاج کیاجائے گا

Isolation Centre - Pic : Inquilab
آئی سو لیشن سینٹر کلیان۔ تصویر : انقلاب

کورونا  وائرس سے متاثر مریضوں کی نگرانی، علاج معالجہ اور مریضوں کو تنہائی میں رکھنے کیلئے بھیونڈی کلیان بائی پاس پر واقع راجنولی ناکہ پر واقع ایم ایم آر ڈی اے کے ذریعہ بنایا گیا ` ’ٹاٹا امنترا‘ نامی رہائشی احاطہ میں ایک ۲۳؍منزلہ خالی عمارت کی ۲؍ منزلوں پر تمام ضروری سہولیات سے لیس ۴۱؍بیڈ کا کورونٹائن سینٹر بنایا گیا ہے۔معلوم ہوکہ تحصیلدار ششی کانت گائیکواڑ ،منڈل ادھیکاری چندرکانت راجپوت اور میونسپل افسر سبھاش جھلکے کی نگرانی میں میونسپل ملازمین مذکورہ عمارت میں پانی، بجلی اور ڈرینیج کی سہولیات کے ساتھ صاف صفائی کیلئے خصوصی محنت کررہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اس سینٹر کے متعلق مقامی لوگوں کی مخالفت کے اندیشے کے   سبب یہاں پولیس کا بھی  بندوبست کیا گیا ہے۔
مذہبی مقامات پر بھیڑ بھاڑ نہ کریں
  ریاست میں کرونا وائرس کے قہر کو دیکھتے ہوئے میونسپل کارپوریشن نے جہاں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا آغاز کیا ہے وہیں اس بیماری سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے میونسپل افسران و اہلکاروں کیلئے متعدد رہنما اصول و ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے شہریوں کے لئے بھی کئی احکامات جاری کرکے ان پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ریاستی حکومت کے حکم پر میونسپل کمشنر ڈاکٹر پروین اشٹیکر نے رکشا یونین ، مندر ، مسجد کے منتظم ، مولانا ، پجاریوں ، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور دیگر کاروباری سماجی اور مذہبی اداروں کے عہدیداروں کو یہ کہتے ہوئے ایک سرکیولر جاری کیا ہے کہ بھیونڈی میونسپل کارپوریشن علاقے کے مذہبی اور عوامی مقامات پر ایک وقت میں زیادہ عقیدت مندوں کو جمع نہ ہونے دیا جائے۔  جب تک کہ ضروری نہ ہو اس وقت تک گھر سے نہ نکلیں۔ صرف یہی نہیں ، بھیونڈی میونسپل کارپوریش انتظامیہ نے اس دوران ایک ہنگامی کنٹرول روم قائم کیا ہے ، جس میں ایک سپروائزر ، کلرک اور چپراسی کو ۲۴؍گھنٹوں کے لئے مقرر کیا گیا ہے اور اس میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے تاریخی مدت بھی طے کی ہے اور عام لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK