Inquilab Logo Happiest Places to Work

’صوفی رنگ فیسٹیول‘ میں بھیونڈی کے منصب آرٹ کو اعزاز

Updated: August 30, 2026, 1:02 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

اجمیر درگاہ میں منعقدہ بین الاقوامی فیسٹیول میں منصب علی کے فن پاروں کی ستائش، اعزازی ٹرافی ا ور سند سے نوازا گیا۔

Writer and artist Mansab Ali Mukhtar Malik Momin was awarded a memento and a certificate for his writings and artwork. Photo: INN
کاتب و آرٹسٹ منصب علی مختار ملک مومن کو ان کے طغروں اور فن پاروں کیلئے میمنٹو اورسند سے نوازا گیا۔ تصویر: آئی این این

درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ(اجمیر شریف درگاہ) میں ۲۳؍سے ۲۶؍ اگست کے درمیان تاریخی محفل خانہ میں ۱۸؍ویں بین الاقوامی’ صوفی رنگ فیسٹیول‘ روحانی جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس فیسٹیول میں بھیونڈی کے معروف کاتب و آرٹسٹ منصب علی مختار ملک مومن(منصب آرٹ) کو فن خطاطی میں نمایاں خدمات پر اعزازی ٹرافی اور سند سے نوازا گیا۔ 
۴؍ روزہ فیسٹیول میں صوفیانہ روایات، فنِ خطاطی، قوالی، قرأت و نعت کے مقابلوں کے ذریعے محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام اجاگر کیا گیا۔ اس میں بیرون ملک کے ساتھ ہی ملک کے مختلف شہروں اور ریاستوں سے آنے والے فنکاروں کے ساتھ صنعتی شہر کے ہونہار کاتب و آرٹسٹ منصب آرٹ کے منصب علی کے تیار کردہ اسلامی طغروں اور خطاطی کے فن پاروں کی نمائش بھی کی گئی جسے خوب پسند کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:جے جے اسپتال میں ایم آر آئی کی صرف ایک مشین، مریضوں کو دشواریاں

درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین اور چشتی فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے انہیں میمنٹو اور اعزازی سند پیش کی۔ واضح رہے کہ منصب علی اس سے قبل بھی مختلف قومی و بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔ منصب آرٹ کی فنی صلاحیتوں کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ مستقبل قریب میں ناروے، یورپ اور جکارتہ (انڈونیشیا) میں ہونے والی انٹرنیشنل اسلامک کیلی گرافی نمائشوں کیلئے بھی ان کا انتخاب ہوا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK