Inquilab Logo

بھیونڈی:وزیربرائے زراعت کسان کے کھیت میں پہنچ گئے

Updated: July 19, 2020, 10:34 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

کسان کے کھانے کے ڈبے سے چٹنی روٹی کھائی اور کسانوں کو زراعت میں درپیش مسائل پر گفتگو کی

Agriculture Minister
وزیر زراعت نے کسان کے ڈبے سے چٹنی روٹی کھائی۔

یہاں شاہ پور میں واقع ایک قبائلی کسان کے کھیت میں ریاستی وزیربرائے زراعت داداجی بھسے بنا کسی پروٹوکول کے پہنچ گئے۔وزیر موصوف نے کسان سے کھیتی میں درپیش مسائل  کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی۔نیزکسانوں کو حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات کے متعلق بھی استفسار کیا۔انہوں نے مذکورہ کسان کے ڈبے سے کھانے کا ذائقہ بھی لیا۔وزیربرائے زراعت کے ساتھ پولیس اور افسروں کی عدم موجودگی کے سبب کسان سمجھ ہی نہیں پایا کہ وہ کوئی وزیر ہیں۔
 واضح رہےکہ ریاستی وزیر برائے زراعت دادا بھُسے شاہ پور تعلقہ کی کسارا مال  میں لطیف واڑی کے کسان سنیل منگے کے کھیت میں اچانک پہنچ گئے۔ پولیس اور افسروں کی عدم موجودگی کے سبب کسان سنیل منگے کو یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وزیر زراعت خوداس کے کھیت میں پہنچ گئے ہیں۔ کسان سنیل منگے نے بتایا کہ وزیر موصوف نے ان سے پوچھا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات جیسے کھاد، بیج اور دوائیں وغیرہ مل رہی ہیں؟ زراعت کے دوران انہیں کوئی پریشانی تو نہیں ہورہی ہے؟ وزیرموصوف نے کھیت کے موڑ پر کھڑے ہوکرکسان کے کھانے کے ٹفن سے چٹنی روٹی کا لطف بھی لیاہے۔
 مقامی شیوسینا لیڈران کو جب یہ اطلاع دی گئی کہ کوئی شخص سفید پینٹ شرٹ، سفید داڑھی اور منہ پر ماسک لگا کر آیا ہے۔ جو زراعت کے متعلق معلومات حاصل کررہا ہےتو تھانے ضلع شیوسینا کے سربراہ پرکاش پاٹل، ضلع پریشد کی نومنتخب صدر سشما لونے، سابق ایم ایل اے پانڈورنگ اور دیگر شیو سینک کھیت  پر پہنچ گئے۔داداجی بھسے وہاں موجود قبائلی کسانوں اور شیو سینا لیڈران سے گفتگو کے بعد ناسک کی جانب روانہ ہوگئے۔ دلچسپ   بات یہ ہے کہ جب تک شیوسینا کے لیڈران وہاں نہیں پہنچے تھے سنیل مانگے اور دوسرے لوگوں کو اس وقت تک یہ خبر نہیں ہوسکی تھی کہ ان سے کھیتی کے متعلق معلومات لینے والا شخص کون ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK