Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: ماں نے ۳؍ کمسن بیٹیوں سمیت خودکشی کرلی، علاقہ سوگوار

Updated: May 04, 2025, 10:18 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں ایک دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنی تین کمسن بیٹیوں سمیت گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

After the Panchnama, the police sent the bodies for postmortem.
پنچنامہ کے بعد پولیس لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئےروانہ کرتے ہوئے

 یہاں ایک دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنی تین کمسن بیٹیوں سمیت گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ یہ اندوہناک واقعہ شہر کے کامت گھر علاقے میں واقع فینے گاؤں میں پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو غم اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق پاور لوم مزدور لال جی بھارتی اپنی بیوی پُنیتا بھارتی ( ۳۲) اور ۳؍ بیٹیوںنندنی (۱۲ )، نیہا (۷) اور انو (۴) کے ہمراہ فینے گاؤں کی ایک چال میں مقیم تھی۔ لال جی بھارتی ایک پاورلوم کارخانے میں مزدوری کرتا ہے اور رات کی شفٹ میں کام کےلئے گیا ہوا تھا۔ سنیچر کی صبح تقریباً نو بجے گھر واپس آیا تو دروازہ اندر سے بند پایا۔ بار بار دستک دینے کے باوجود دروازہ نہ کھلنے پر اس نے کھڑکی سے اندر جھانک کر دیکھا تو اس کے قدموں تلے زمین نکل گئی۔ بیوی اور تینوں بیٹیوں کی لاشیں پنکھے کے اینگل سے لٹکی ہوئی تھیں۔
 لال جی کی چیخ و پکار سن کر مقامی لوگ موقع پر جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ کچھ ہی دیر میں بیٹ مارشل اور بھیونڈی شہر پولیس اسٹیشن کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور لاشوں کو پنچنامہ کے بعد اندرا گاندھی میموریل سب ڈسٹرکٹ اسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک خودکشی نوٹ بھی ملا ہے جس میں لکھا تھا’’میں اپنی مرضی سے خودکشی کر رہی ہوں، اس کے لئے کسی کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔‘‘ پولیس اس واقعے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، جن میں ماں نے آخر یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا؟ اجتماعی خودکشی یا ممکنہ طور پر قتل کے بعد خودکشی کی شکل  دینے کا پہلو بھی شامل ہے۔ واقعے کے اصل محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے ہیں۔ پورے علاقے میں غم کی فضا چھائی ہوئی ہے۔  بچوں کے اس طرح جان دینے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK