شہر میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور سپلائی کے غیر مساوی نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ آب رسانی نے جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 08, 2026, 1:08 PM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi
شہر میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور سپلائی کے غیر مساوی نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ آب رسانی نے جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے۔
شہر میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت اور سپلائی کے غیر مساوی نظام کو بہتر بنانے کے لئے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ آب رسانی نے جامع ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ اس کے تحت شہر کے۲۸؍ اہم زون میں یکساں پانی سپلائی یقینی بنانے، پائپ لائنوں کے لیکیج دور کرنے اور پانی کی چوری و غیر قانونی کنکشنوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ بند پڑے بورویل اور کنوؤں کو بھی دوبارہ قابل استعمال بنانے کی تیاری ہے۔
محکمۂ آب رسانی کے ایگزیکٹیو انجینئر سندیپ پٹناور نے بتایا کہ پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے واٹر بوٹلنگ پلانٹ، سروس سینٹروں، تجارتی اداروں اور ڈائنگ و سائزنگ یونٹوں کا سروے کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔ اب تک۴۸؍ سروس سینٹر مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں جبکہ پانی کے۱۵؍ غیر قانونی کنکشنوں کے خلاف مقدمات درج کئےجاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: میونسپل کارپوریشن کی آلودگی سے پاک دیوالی کی اپیل
انہوں نے بتایا کہ شہر میں موجود۲؍ ہزار۷۰؍ بورویل میں سے ایک ہزار۶۲۹؍ فعال ہیں جبکہ ۱۲۰؍ عوامی کنوؤں میں سے صرف۵۷؍ استعمال میں ہیں۔ باقی بند بورویل اور کنوؤں کی مرمت کرکے انہیں دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ پانی کی قلت سے متاثرہ علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کے۸؍اور نجی۹؍ٹینکروں کے ذریعے مفت پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ ضرورت بڑھنے پر مزید نجی ٹینکروں کا انتظام بھی کیا جائے گا۔پانی کی بچت کے لئے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ سے صاف کئے گئے پانی کو باغات، تعمیراتی کاموں اور صنعتی سرگرمیوں میں استعمال کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔