• Tue, 08 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: مشرقی حلقہ سے ایک لاکھ ۸۴؍ ہزار ووٹروں کے نام ڈرافٹ لسٹ سے خارج!

Updated: September 08, 2026, 11:07 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

مہاراشٹر میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر ) کے تیسرے مرحلے کے تحت ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد مشرقی حلقہ کے ہزاروں ووٹروں کے ناموں اور ریکارڈ  کے تعلق سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

مہاراشٹر میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر ) کے تیسرے مرحلے کے تحت ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد مشرقی حلقہ کے ہزاروں ووٹروں کے ناموں اور ریکارڈ  کے تعلق سے تشویش پیدا ہوگئی ہے۔ ڈرافٹ لسٹ میں بڑی تعداد میں نام خارج ہونے کے ساتھ متعدد ووٹروں کے ریکارڈ میں بے ضابطگیاں اور لنکیج نہ ہونے کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں ووٹروں کے لئے ضروری ہوگیا ہے کہ وہ حتمی فہرست جاری ہونے سے قبل اپنے نام اور ووٹر تفصیلات کی جانچ کرلیں۔

یہ بھی پڑھئے:میرا بھائندر: ڈیجیٹل ایپ پر گڑھوں سے متعلق ۱۰۵۴؍ شکایات موصول

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مشرقی حلقہ میں ۳؍ لاکھ ۷۶؍ ہزار ۱۳۸؍ موجودہ ووٹروں میں سے ایک لاکھ ۹۱؍ہزار ۴۲۲؍ ووٹروں، یعنی ۵۰ء۸۹؍فیصد کا ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہوا ہے جبکہ ایک لاکھ ۸۴؍ ہزار ۷۱۶؍ووٹروں، یعنی ۴۹ء۱؍فیصد کے نام ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے خارج کئے گئے ہیں۔ ڈرافٹ لسٹ میں ۲۵؍ ہزار ۲۳۰؍  ووٹروں کے ریکارڈ میں اینوملیز اور ۱۷؍ہزار ۲۰۰؍ووٹروں کے ریکارڈ میں نو لنکیج کا معاملہ بھی درج ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر بھیونڈی مشرق کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں اپنا نام ضرور چیک کریں اور کسی بھی خامی یا نام کے اخراج کی صورت میں بروقت ضروری کارروائی کریں۔ انہوں نے ووٹروں کی رہنمائی کیلئے حسین پی وی آر سنیما کمپاؤنڈ، اسلام پورہ، بھیونڈی میں واقع اپنے دفتر میں سہولت فراہم کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:پلسپا پھا ٹا سے کون پھا ٹا تک کے راستے کا مقامی ممبر اسمبلی کے ذریعے معائنہ

رکن اسمبلی نے انقلاب کو بتایا کہ ان کے دفتر میں ووٹروں کو ڈرافٹ لسٹ میں نام چیک کرنے کے ساتھ اینوملیز، نو لنکیج، فارم ۶؍، فارم ۸؍، ضروری دستاویزات اور  ہیئرنگ سے متعلق رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ انہوں   نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نام کی جانچ میں تاخیر نہ کریں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں مقررہ مدت کے اندر کارروائی مکمل کریں، تاکہ کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ سے نام خارج ہونے کے سبب اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ ہو۔

ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

 ۹۳۵۶۳۸۰۸۸۷

۹۸۳۴۶۶۲۰۱۲

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK