• Tue, 08 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پلسپا پھا ٹا سے کون پھا ٹا تک کے راستے کا مقامی ممبر اسمبلی کے ذریعے معائنہ

Updated: September 08, 2026, 11:02 AM IST | Wasim Ahmed Patel | Panvel

گنیش اتسو کے پیش نظر مقامی ممبر اسمبلی پر شانت ٹھاکر نے پنویل شہر پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ٹریفک پولیس کے ساتھ  پلسپا پھا ٹا سے کون پھاٹا  کے راستوں کا معائنہ کیا۔

A view of the meeting between MLA Prashant Thakur and senior police officers. Picture: INN
رکن اسمبلی پرشانت ٹھاکر اور اعلیٰ پولیس افسران کی میٹنگ کا منظر۔ تصویر: آئی این این
گنیش اتسو کے پیش نظر مقامی ممبر اسمبلی پر شانت ٹھاکر نے پنویل شہر پولیس کے اعلیٰ افسران کے علاوہ ٹریفک پولیس کے ساتھ  پلسپا پھا ٹا سے کون پھاٹا  کے راستوں کا معائنہ کیا۔ یہاں پر کافی گڑھے ہیں جس کی وجہ سے راہ گیروں اور گاڑیوں کو  کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کئی دفعہ ٹو ویلر گاڑیاں یہاں پر پلٹ بھی گئی ہے اور ٹریفک کا بھی مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔
 
 
انہوں نے یہ راستہ بنانے والے ٹھیکیدار سے بات چیت کی اور ان سے اس بات کی یقین دہائی لی کہ گنپتی تہوار سے پہلے ان راستوں کی درستی کا کام مکمل ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹریفک اور   پنویل تعلقہ پولیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی جس میں اس اہم مسئلے پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔  
اس میٹنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ تہوار کے پیش نظر ان علاقوں میں پولیس کا بندوبست بڑھایا جائے گا اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران بھی یہاں پر موجود رہیں گے تاکہ ٹریفک کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور امن و امان بھی قائم رہے ۔ممبر اسمبلی پرشانت ٹھاکرنے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK