• Tue, 08 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

میرا بھائندر: ڈیجیٹل ایپ پر گڑھوں سے متعلق ۱۰۵۴؍ شکایات موصول

Updated: September 08, 2026, 10:56 AM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mira Road

۴۲۲؍ گڑھوں کو بھرنے کا دعویٰ۔گنیش اتسو کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے تمام گڑھوں کو بھرنے کی ہدایت دی۔

MBMC has launched this app for reporting potholes. Picture: INN
گڑھوں کی شکایت کیلئے ایم بی ایم سی نے یہ ایپ شروع کی ہے۔ تصویر: آئی این این

 مانسون کے دوران سڑکوں کے جان لیوا گڑھوں سے شہریوں کو نجات دلانے کیلئے میرابھائندر میونسپل کارپوریشن (ایم بی ایم سی) کی جانب سے شروع کیا گیا ڈیجیٹل اقدام ’پاٹ ہول رجسٹریشن اینڈ ریپیئرنگ سسٹم‘ ایپ کافی موثر ثابت ہو رہا ہے۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے یکم اگست سے شروع کئے گئے اس نظام کے تحت  اندرون  ایک ماہ ۱۰۵۴ ؍ شکایتیں موصول ہوئیں جن میں سے ۴۲۲ ؍ گڑھوں کو بھردیا گیا جبکہ  ۱۸۶  ؍مقامات پر مرمت کا کام جاری ہے۔ اس  ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ شہری گڑھے کی تصویر اور گوگل لوکیشن براہ راست ایپ پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں جس کے بعد متعلقہ وارڈ کی ٹیم کو فوری اطلاع مل جاتی ہے۔ مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی شہری کو ایپ کے ذریعے ہی اطلاع دے دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:اسرائیل سے۳؍ برسوں سے۱۳۷۰؍ سے زائد ڈاکٹر بیرونِ ملک منتقل، برین ڈرین کا خطرہ

میونسپل کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ۴۴۲ ؍گڑھے بلدیہ کے دائرہ اختیار سے باہر  ہیں جو ایم ایم آر ڈی اے اور این ایچ اے آئی کے تحت آنے والی قومی شاہراہوں پر ہیں  جن کی اطلاع متعلقہ محکموں کو دے دی گئی ہے۔

دریں اثناء گنیش اتسو کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے سخت رخ اختیار کیا ہے۔ پولیس نے ایم ایم آر ڈی اے اور این ایچ اے آئی کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام گڑھوں کو فوری طور پر بھرنے کی ہدایت دی ہے۔ پولیس نے واضح طور پر متنبہ کیا ہے کہ اگر سڑکوں کے گڑھوں کے سبب کوئی حادثہ یا جانی نقصان ہوتا ہے تو ذمہ دار ایجنسی اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف براہ راست کیس درج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK