• Sun, 26 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : ۴۰؍سال پرانی عمارت کا ایک حصہ منہدم، کوئی جانی نقصان نہیں

Updated: October 26, 2025, 10:26 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

یہاں دیوان شاہ درگاہ کے عقب میں واقع اعظمی نگر علاقے میں ایک منزلہ عمارت کا اوپری حصہ منہدم ہوگیاجس سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔

Municipal officials and locals can be seen near the debris. Photo: PTI
میونسپل اہلکا روں اورمقامی افراد کو ملبہ کے پاس دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر:پی ٹی آئی

یہاں دیوان شاہ درگاہ کے عقب میں واقع اعظمی نگر علاقے میں ایک منزلہ عمارت کا اوپری حصہ منہدم ہوگیاجس سے علاقے میں افرا تفری پھیل گئی۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
میونسپل کارپوریشن کے مطابق مذکورہ عمارت شہاب اللہ عظیم اللہ نام کے شخص کی ملکیت ہے۔ یہ ایک منزلہ لوڈ بیئرنگ (سیمنٹ شیٹ چھت والی) عمارت تقریباً ۴۰؍ سال پرانی تھی۔ انتظامیہ کے مطابق اس عمارت کیلئے۳۱؍مارچ ۲۰۲۳ءکو اسٹرکچر آڈٹکا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور بعد ازاں ۲۴؍ فروری ۲۰۲۵ءکو دوبارہ نوٹس بھیجا گیا تھا۔ تاہم مالکوں نے اس کے باوجود کسی قسم کی مرمت یا مضبوطی کا کام نہیں کرایا۔ 
علاقہ کے مکینوں کے مطابق عمارت کا پہلا منزلہ عرصے سے خالی تھا جبکہ نچلی منزل پر ایک کرانہ کی دکان چل رہی تھی۔ جمعہ کی دیر شام تقریبا۸؍ بجے پہلے منزلے کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی بلدیہ، فائر بریگیڈ اور پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ حفاظتی نقطہ نظر سے عمارت کے باقی حصے کو جے سی بی مشین کے ذریعے منہدم کرنے کی کارروائی فوری طور پر شروع کر دی گئی ہے۔ 
بلدیہ کے ذرائع کے مطابق اسٹرکچر آڈٹ کے باوجود شہر میں کئی پرانی اور کمزور عمارتیں اب بھی موجود ہیں۔ اس سلسلے میں فہرست تیار کر کے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ آئندہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK