Inquilab Logo

بھیونڈی:غیر قانونی گوداموں کے خلاف محکمہ محصول کی کارروائی

Updated: August 09, 2022, 10:18 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

محکمہ محصول نے ۲؍ روز میں ۳۵؍ گودام سیٖل کر دیئے،۵۲۵؍ غیر قانونی گوداموں کو بند کرنے کا ہدف،گودام مالکان تشویش میں مبتلا

Revenue department officials can be seen sealing an illegal warehouse.
محکمہ ریونیو کے افسران کو ایک غیر قانونی گودام کو سیٖل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہاں شہر سے ملحق گودام کے علاقوں میں محکمہ محصول نے غیرقانونی گودام کو سیٖل کرنے کی کارروائی شروع کی ہے۔ اس کارروائی  کے تحت ۲؍دنوں میں ۳۵؍گودام کو سیٖل کیا گیا جا چکا  ہے۔تحصیلدار نے انتباہ دیا ہے کہ اگر اس کارروائی کے بعد بھی گودام مالکان نے اپنے غیرقانونی گودام کو  ریگولرائز کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی تو ایسی تعمیرات کو غیر قانونی قرار  دے کر اسے منہدم کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
  تعلقہ کے دیہی علاقوں میں بیشتر گودام غیر قانونی طور پر ڈیولپ کئے گئے ہیں نیز ان میں زیادہ تر گودام پرمیشن سے زیادہ تعمیر کرلیا گیا ہےجس کیلئے  ریاستی حکومت یا ایم ایم آر ڈی اے سے کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے۔ اس غیرقانونی  تعمیرات کی اطلاع ملنے کے بعد تحصیلدار ادھیک پاٹل کی قیادت میں محکمہ ریونیو کے افسران نے گوداموں کو سیٖل کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس کے تحت محکمہ ریونیو کے اہلکاروں نے صرف ۲؍ دنوں میں ۳۵؍ گوداموں کو سیٖل کردیا ہے۔
 واضح رہےکہ گوداموں کو تیار کرنے سے قبل ایم ایم آر ڈی اے سے اجازت کے بغیر اور اجازت سے زیادہ تعمیر کر کے گودام کرائے پر  دے کر مالک خوب پیسہ کمارہے ہیں۔   ریاستی حکومت کی جانب سے  ان غیر قانونی اور زیادہ رقبے پر تعمیر کئے گئے گودام کو جلد از جلد قانونی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔  اسی کے تحت کلکٹرکے دفتر میں درخواست دینا ضروری تھا۔ گودام بنانے والوں کو غیر قانونی گوداموں کو  ریگولرائز کرنے کیلئے ۳؍مرتبہ نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔ اس کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں نے اس پرکوئی توجہ نہیں دی۔   محکمہ محصول ان غیرقانونی گودام کے خلاف متحرک ہو گیا  ہے۔ تحصیلدارادھیک پاٹل نے بتایا کہ ۴۵؍ عمارتوں میں واقع ۵۲۵؍ گوداموں کو سیٖل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت نائب تحصیلدار گورکھ پھڈترے، تمام ڈویژنل افسران اور  تلاٹھی افسران نے صرف ۲؍ دنوں میں ۳۵؍ گوداموں کو سیٖل کیا ہے۔ باقی ماندہ گوداموں کو جلد سیٖل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔  ہر گودام کو سیٖل کرتے ہوئے اس میں رہنے والے ملازمین اور اس میں کام کرنے والے مزدوروں کو گودام سے باہر نکالنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے گوداموں کو سیٖلکرنے کا عمل سست رفتاری سے جاری ہے۔تحصیلدار نے بتایا کہ اس کارروائی کے بعد اگر غیر قانونی تعمیرات کو ریگولرائز کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی گئی تو  انہیں غیر قانونی قرار  دے کر اسے منہدم کرنے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK