• Sat, 27 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ، بی جے پی شیوسینا کی الجھن!

Updated: December 27, 2025, 10:18 AM IST | khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل شیو سینا نے اپنی سیاسی تیاریوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں کمزور سمجھوتے کے حق میں نہیں ہے۔

Senior party leaders can be seen during the interviews of Shiv Sena candidates. Photo: INN
شیوسینا کے امیدواروں کے انٹرویوز کے دوران پارٹی کے سینئر لیڈردیکھے جا سکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

میونسپل کارپوریشن کے آئندہ انتخابات سے قبل شیو سینا نے اپنی سیاسی تیاریوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں کمزور سمجھوتے کے حق میں نہیں ہے۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ اگر اتحاد ہوا تو وہ برابری اور احترام کی بنیاد پر ہوگا، بصورت دیگر شیوسینا تنِ تنہا میدان میں اترنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ شیو سینا پارٹی سربراہ اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کیہدایت پر بھیونڈی میں امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز کیا گیا۔ انٹرویوز کی قیادت سینئر لیڈر پرکاش پاٹل اور پارٹی کے نائب لیڈر و سابق رکنِ اسمبلی روپیش مہاترے نے کی۔ اس موقع پر مغربی اسمبلی حلقہ کے صدر شیام پاٹل اور سنجے کبوکر بھی موجود رہے۔ 
پارٹی ذرائع کے مطابق تقریباً ۱۵۰؍ سے زائد خواہش مندامیدواروں کی موجودگی نے شیوسینا کی زمینی طاقت اور عوامی رابطے کو نمایاں کر دیا۔ پرکاش پاٹل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ایکناتھ شندے کی قیادت میں جاری ترقیاتی کاموں کے سبب عوام کا اعتماد مضبوط ہوا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ شیوسینا کے ٹکٹ کے خواہاں ہیں۔ 
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اتحاد کی سیاست میں یکطرفہ فیصلے قابلِ قبول نہیں ہوں گے۔ بی جے پی کے ساتھ ابتدائی بات چیت ضرور ہوئی ہے، لیکن ابھی تک سیٹوں کی تقسیم پر کوئی حتمی شکل سامنے نہیں آئی ہے۔ شیوسینا کی حکمتِ عملی واضح ہے کہ گزشتہ انتخابات میں جیتی گئی نشستوں اور چند اہم وارڈوں پر پارٹی کا مضبوط دعویٰ ہے۔ اگر ان مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو شیوسینا ۴۵؍ نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر کے انتخابی میدان میں اترے گی۔ 
سیاسی مبصرین کے مطابق شیوسینا کا یہ سخت لہجہ نہ صرف اتحاد کے دباؤ کی حکمتِ عملی ہے بلکہ یہ بھی پیغام ہے کہ بھیونڈی میں پارٹی اپنی تنظیمی طاقت اور عوامی حمایت کے بل پر اکیلے بھی بڑا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK