Inquilab Logo

بھیونڈی: کانگریسی امیدواروں کی فہرست کے ساتھ چھیڑ چھاڑ!

Updated: March 26, 2024, 11:17 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

بھیونڈی پارلیمانی سیٹ کیلئے کانگریس، این سی پی (شرد پوار) اور شیوسینا(ادھو) کے درمیان کشمکش جاری ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

بھیونڈی پارلیمانی سیٹ کیلئے کانگریس، این سی پی (شرد پوار) اور شیوسینا(ادھو) کے درمیان کشمکش جاری ہے۔ اس درمیان اتوار کی شب کسی شرارتی عناصر نے کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال کے ذریعہ جاری کانگریسی اُمیدواروں کی فہرست میں چھیڑ چھاڑ کرکے مقام اور اُمیدوار کا نام بدل کرفہرست میں بھیونڈی سے کانگریسی اُمیدوار دیانند چورگھے کے نام کا اعلان کردیا۔ اس سے پورے شہر میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ 
  واضح رہےکہ بھیونڈی پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی نے کپل پاٹل کو اپنا اُمیدوار بنایا ہے۔ تاہم اس سیٹ کولے کر انڈیا اتحاد میں جاری کشمکش کے سبب ابھی تک یہاں سے کسی بھی اُمیدوار کے نام کااعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بھیونڈی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے سریش ٹاورے، دیانند چورگھے اور نلیش سامبرے، تو این سی پی کی جانب سے سریش مہاترےاور شیوسینا سے روپیش مہاترے قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم اتفاق نہ ہونے کے سبب تعطل برقرار ہے۔ اس کشمکش کے درمیان اتوار کی شب ایک دلچسپ موڑ اس وقت دیکھنے کو ملا جب کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال کے ذریعہ ۲۴؍ مارچ ۲۰۲۴ء کو جاری ۳؍ اُمیدواروں فہرست میں کسی نے ایپ کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ کرکے اُمیدوار کا نام ہی تبدیل کر دیا۔ مذکورہ فہرست میں پہلے نمبرپر مہاراشٹر کے چندر پور پارلیمانی حلقہ(۱۳)سے کانگریس نے پرتبھا سریش دھانور کرکو اپنا اُمیدوار بنایا ہےجسے کسی نے تبدیل کرکے چند پور کی جگہ بھیونڈی اور اُمیدوار کی جگہ دیانند چورگھے لکھ کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔ اس فہرست میں چھڑچھاڑ کرنےوالا چندر پور پارلیمانی حلقہ کانمبر تبدیل کرنا بھول گیا تھا۔ تصدیق کے بعد پتہ چلا کہ پوری فہرست ہی فرضی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK