• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی : نجی ڈاکٹروں کا مؤثر کردار ٹی بی کے خاتمےکیلئے ناگزیر

Updated: February 18, 2026, 3:12 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

تپ دق کے خاتمہ کیلئے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے ماہر ڈاکٹروں کا خطاب ،نجی ڈاکٹروں کو ذمہ داریاںیاد دلائی گئیں۔

Several Doctors Treating TB In The City Participated In The Workshop.Photo:INN
شہر میں ٹی بی کا علاج کرنے والے متعدد ڈاکٹر ورکشاپ میں شریک رہے۔ تصویر:آئی این این
نیشنل ٹیوبرکیولوسس ایلیمنیشن پروگرام (این ٹی ای پی) کے تحت منعقدہ ایک تربیتی ورکشاپ میں ماہرین صحت نے اس امر پر زور دیا کہ ملک سے تپِ دق (ٹی بی) کے مکمل خاتمے کے لیے نجی طبی شعبے کی فعال اور ذمہ دارانہ شمولیت انتہائی ضروری ہے ۔ ورکشاپ کا مرکزی محور نجی ڈاکٹروں کے کردار، ذمہ داریوں اور سرکاری نظام صحت کے ساتھ مؤثر اشتراک کو فروغ دینا تھا۔ورکشاپ کے دوران شرکاء کو ہدایت دی گئی کہ ٹی بی نوٹیفکیشن کا لازمی اندراج یقینی بنایا جائے، کیونکہ بروقت اور درست رپورٹنگ بیماری کی نگرانی اور کنٹرول کیلئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔
 
 
ماہرین نے ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی (ایم ڈی آر ٹی بی) کی بروقت تشخیص اور معیاری علاج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تاخیر کی صورت میں مرض کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس کے علاوہ کانٹیکٹ ٹریسنگ کے مؤثر نفاذ، نکشے متر یوجنا کے تحت سماجی و عوامی تعاون کے فروغ اور پریزمپٹیو ٹی بی کیس کی بروقت شناخت کے عملی پہلوؤں پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی ۔ مقررین نے واضح کیا کہ ٹی بی کے خاتمے کا قومی ہدف اسی صورت ممکن ہے جب سرکاری اور نجی شعبہ صحت باہمی اعتماد، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ طور پر کام کریں۔ورکشاپ کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اجتماعی کوششوں اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ذریعے ٹی بی کے خاتمے کے ہدف کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK