Inquilab Logo

بھیونڈی :سبزی مارکیٹ کیلئے مختص جگہ ڈمپنگ گراؤنڈ میں تبدیل

Updated: September 15, 2023, 9:48 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Mumbai

یہاں میونسپل کارپوریشن کی بے حسی اور نااہلی کے باعث سبزی مارکیٹ کیلئے مختص قطعہ اراضی ڈمپنگ گراونڈ میں تبدیل ہوگئی ہے۔

Dumping ground whose land was allocated for vegetable market.
ڈمپنگ گراؤنڈ جس کی زمین کو سبزی مارکیٹ کیلئے مختص کیاگیا تھا ۔(تصویر،انقلاب )

یہاں میونسپل کارپوریشن کی بے حسی اور نااہلی کے باعث سبزی مارکیٹ کیلئے  مختص قطعہ اراضی ڈمپنگ گراونڈ میں تبدیل ہوگئی ہے۔کچروں کے انبار کے باعث بازار میں خریداری کیلئے آنے والے شہری، دکاندار اور مقامی افراد تعفن سے پریشان ہیں۔ واضح  رہےکہ تقریباً ۲۰؍  برس قبل بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے تین بتی سے ملحق شیواجی نگر میں سبزی مارکیٹ کیلئے سروے نمبر۵۶؍ مختص کیا تھا۔ تاہم مبینہ کمزور سیاسی قیادت اورمقامی عوامی نمائندوں کی بے حسی کے باعث۲۰؍ برس گزرجانے کے باوجود میونسپل کارپوریشن کی جانب سے یہاں سبزی مارکیٹ کی عمارت تعمیر ہی نہیں کرسکی۔ نتیجتاً یہ قطعہ اراضی یوں ہی خالی پڑا رہا۔   لوگوں نے یہاں کچرا پھینکنا شروع کردیا۔ مسئلہ اس وقت سنگین ہوگیا جب کارپوریشن کی جانب سے کچرا اٹھانے والی ٹھیکیدار کمپنی نے اس جگہ کو کچرا جمع کرنے کا مرکز بنادیا۔  وہ اس قطعہ اراضی پر پورے علاقے کا کچرا جمع کرکے اسے چاوندرا ڈمپنگ گراونڈ پر پھینکتی  ہے۔ کئی دنوں سے یہاںسے کچرا نہیں اٹھایا گیا  جس کی وجہ سے شیواجی نگر، ٹھانگے آلی، کھڑگ روڈ، نظام پورہ اور کاسار آلی علاقے میں تعفن اورمچھروں کی افزائش بڑھ گئی ہے۔
  سٹی انجینئر سنیل گھوگے نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن نے مارکیٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے سروےنمبر۵۶؍مختص کیا ہےلیکن میونسپل کارپو ریشن کے پاس مارکیٹ کی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈ نہیں ہیں جس کے لیے حکومت سے فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فنڈز ملنے پر مارکیٹ کی عمارت تعمیرکر دی جائے گی۔چیف سینی ٹیشن آفیسر جیونت سوناؤنے  بتایا کہ ڈمپنگ گراؤنڈ شہر سے بہت دور ہے۔ٹھیکیدار کمپنی کو کھڑگ روڈ پر واقع کچرا جمع کرنے کے مرکز سے روزانہ کچرا اُٹھانے کا حکم دیا گیا ہے۔

bhiwandi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK