Inquilab Logo Happiest Places to Work

جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین جلد ہی تیار کی جائے گی: بائیڈن

Updated: February 26, 2021, 12:59 PM IST | Agency | Washington

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے ضروری  سفارش  کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس ویکسین جلد تیار کی جائے گی۔ بائیڈن نے جمعرات کو نیشنل گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کہا اگر امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اس نئی ویکسین کے استعمال کو منظور دیتی ہے توہمارے پاس جانسن اینڈ جانسن ویکسین جلد تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔

Joe Biden - Pic : INN
جو بائیڈن ۔ تصویر : آئی این این

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انتظامیہ سے ضروری  سفارش  کے بعد جانسن اینڈ جانسن کی کورونا وائرس ویکسین جلد تیار کی جائے گی۔ بائیڈن نے جمعرات کو نیشنل گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کہا’’اگر امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اس نئی ویکسین کے استعمال کو منظور دیتی ہے توہمارے پاس جانسن اینڈ جانسن ویکسین جلد تیار کرنے کا منصوبہ ہے‘‘۔
جانسن اینڈ جانسن نے فائزر اور موڈیرنا کے بعد امریکہ میں منظور شدہ کورونا وائرس ویکسین لگانے والی تیسری دوا ساز کمپنی بننے  جارہی  ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی ویکسین سنگین  وباکے کیسز میں ۸۵؍ فیصد موثر ہے اور اس کی دو کے بجائے ایک ہی ڈوز موثر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک ۵؍  کروڑ لوگوں کو ویکسین دینے کے ساتھ  ہم سب سے آگے  ہیں  انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک  کے مقابلہ امریکہ میں یومیہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو  ویکسین دیئے  جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK