Inquilab Logo

امریکی عوام کو غیر مسلح کر نے کے اب تک کے اقدامات سے بائیڈن غیر مطمئن

Updated: May 26, 2023, 11:59 AM IST | Washington

ٹیکساس اسکول میں خونریز فائرنگ کی پہلی بر سی پر امریکی صدر جو بائیڈن کا خطاب ، کہا : ملک میں بچوں کی اموات کا سب سے بڑا سبب اسلحہ ہے

US President Joe Biden speaking. (AP/PTI)
امریکی صدر جوبائیڈن خطاب کرتےہوئے۔ ( اےپی / پی ٹی آئی)

امریکی صدر جو بائیڈن  امریکی عوام کو غیر مسلح کرنے کیلئے اب کے اقدامات   سے  غیر مطمئن  ہیں۔ ان کے مطابق  ملک میں بچوں کی اموات کا سب سے بڑا سبب اسلحہ ہے۔ میڈیارپورٹس کےمطابق بدھ کو امریکی  صدر بائیڈن نے وہائٹ ہاؤس میں گزشتہ سال  ٹیکساس کےقصبے یوویلڈی میں ایک پرائمری اسکول پر ۱۹؍ طلبہ  اور۲؍ اساتذہ کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کی برسی  کے موقع پر  خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں  نے اپنی اہلیہ جل بائیڈن کے ہمراہ مرنے والوں کو خراج عقید ت پیش کرتے کہا کہ عوام کو غیر مسلح کرنے کیلئے کئے جانے والے  اب تک اقدامات  ناکافی ہیں۔
 انہوں نے کہا ہے کہ اے آر-۱۵؍  لانگ بیرل بندوقوں اور نیم خودکار  اسلحہ کو ممنوع قرار دیا جانا ضروری ہے کیونکہ اس وقت امریکہ میں بچوں کی  اموات کا سب سے بڑا سبب اسلحہ ہے۔ جب تک کانگریس اسلحہ مالکان سے متعلق منطقی قوانین پاس نہیں کرتی یہ حملے ختم نہیں ہوں گے ، ا ن کا سلسلہ نہیں رکے گا ۔
  جو بائیڈن نے یہ بھی کہا   کہ یہ وقت بحیثیت ڈیموکریٹ یا پھر بحیثیت ریپبلکن تقریر کرنے یا یابیان دینے کا وقت نہیں  ہے بلکہ بحیثیت دوست، ہمسایہ، والدین اور امریکی قدم اٹھانے اور آواز بلند کرنے کا وقت ہے۔
 انہوں نے کہا کہ یوویلڈی کے حملے سے لے کر اب تک ملک بھر میں۶۵۰؍ سے زائد اجتماعی مسلح حملے ہوچکےہیں۔
 واضح  رہے کہ۲۴؍ مئی۲۰۲۲ء کو یوویلڈی کے روب پرائمری اسکول میں خونریز ی کی گئی تھی جس  میں۱۸؍ سالہ سلواڈور راموس نےاے آر-۱۵؍  لانگ بیرل بندوق کے ساتھ ایک دوسرے سے متصل دوکلاس روم میں داخل ہوکر ۱۹؍ بچوں اور۲؍ اساتذہ کا قتل کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK