Inquilab Logo

جوبائیڈن جی-۷ اجلاس میں کورونا کے چیلنج پر تبادلہ خیال کریں گے

Updated: February 15, 2021, 11:39 AM IST | Agency | Washington

 امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ سے جی۷ کے اپنے پہلے اجلاس کے دوران کورونا وائرس ، معاشی بحالی اور چین کی طرف سے درپیش ‘چیلنجز‘ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ اس بارے میں  تفصیلات  وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق بائیڈن کا عالمی سطح پر کوڈ ۱۹  کے رد عمل ، اس کے تدارک کیلئے  توجہ مرکوز  کرنے ، جس میں وبائی امراض کے بارے میں عالمی ردعمل ، ویکسین کی  تیاری ، تقسیم اور سپلائی میں تال میل،سبھی  صنعتی ممالک کے لئے اصلاحات اور اجتماعی اقدامات کے لئے فنڈ کو برقرار رکھنے کی اہمیت  سمیت  بہتر بنانے کے عالمی اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کریں گے۔

Joe Biden - Pic : INN
جو بائیڈن ۔ تصویر : آئی این این

 امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ سے جی۷ کے اپنے پہلے اجلاس کے دوران کورونا وائرس ، معاشی بحالی اور چین کی طرف سے درپیش ‘چیلنجز‘ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
اس بارے میں  تفصیلات  وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق بائیڈن کا عالمی سطح پر کوڈ ۱۹  کے رد عمل ، اس کے تدارک کیلئے  توجہ مرکوز  کرنے ، جس میں وبائی امراض کے بارے میں عالمی ردعمل ، ویکسین کی  تیاری ، تقسیم اور سپلائی میں تال میل،سبھی  صنعتی ممالک کے لئے اصلاحات اور اجتماعی اقدامات کے لئے فنڈ کو برقرار رکھنے کی اہمیت  سمیت  بہتر بنانے کے عالمی اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کریں گے۔
برطانیہ کے زیر اہتمام جی ۷ ورچوول میٹنگ جمعہ کو شروع ہونے والی ہے۔ اپریل ۲۰۲۰ء کے بعد اس  میٹنگ  کے دوران بائیڈن صدر کی حیثیت سے گروپ آف سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ  پہلی ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا’’صدر بائیڈن ہماری اجتماعی مسابقت کو تقویت دینے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت اور چین کی طرف سے درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی ضابطوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔

Joe Biden Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK