Updated: October 02, 2023, 2:39 PM IST
| New Delhi
بہار حکومت نے ذات کی بنیاد پر کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہار میں او بی سی اور ای بی سی طبقے کی مشترکہ آبادی ۶۳؍فیصد ہے۔ پسماندہ طبقات کی آبادی ۲۷ء۱۳؍ فیصد ہے جبکہ انتہائی پسماندہ طبقات کی آبادی ۰۱ء۳۶؍ فیصد ہے۔ بہار کی کل آبادی میں جنرل کوٹہ کی آبادی ۵۲ء۱۵؍ فیصد ہے
بہار حکومت نے ذات کی بنیاد پر کئے گئے سروے کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ اس رپورٹ کےمطابق بہار میں پسماندہ طبقات کی آبادی ۱۳ء۲۷؍ فیصدہے جبکہ انتہائی پسماندہ طبقات کی آبادی ۳۶؍ فیصد ہے۔ اس حوالے سے بہار کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری وویک کمار سنگھ نے کہا کہ بہار کی آبادی میں پسماندہ طبقات کی آبادی ۱۳ء۲۷؍ فیصد ہے جبکہ انتہائی پسماندہ طبقات کی آبادی ۳۶؍ فیصد ہے۔ بہارمیں جنرل کوٹے کی آبادی ۵۲ء۱۵؍ہے جبکہ ریاست کی کل آبادی ۱۳؍ کروڑ سے زائد ہے۔
بہار میں یادو (او بی سی گروپ) طبقے کی آبادی سب سے زیادہ ۲۷ء۱۴؍ ہے۔ خیال رہے کہ بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کا تعلق اسی طبقے سے ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے سال اس سروے کو کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ سروے کے مطابق ۷ء۱۹؍ فیصد افراد کا تعلق درج فہرست ذات سے ہے اور ۷ء۱؍ فیصد افرادکا تعلق درج فہرست قبائل سے ہے۔