Inquilab Logo

بہار:میٹرک کا رزلٹ تیار ،آج آ ن لائن جاری کیا جاسکتاہے

Updated: May 23, 2020, 4:52 AM IST | Javed Akhtar | Patna

لاک ڈائون کی وجہ سے پریس کانفرنس منعقد نہیں کی جائے گی،انٹرکا رزلٹ۲۴؍مارچ کو جاری کیا تھا۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بہار بورڈ میٹرک ۲۰۲۰ء کا رزلٹ تیار ہوچکاہے اور چیئرمین کی ہری جھنڈی کا انتظار ہے۔ بہار بورڈ رزلٹ آن لائن جاری کرے گا ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کے لئے وہ پریس کانفرنس نہیں کرے گا۔طلبہ اپنا رول نمبر درج کر کے اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں ۔ بہار بورڈ یہ رزلٹ آفیشیل ویب سائٹ پر جاری کرے گا۔بورڈ ٹاپروں کی لسٹ بھی جاری کرے گا۔گرچہ بہار بورڈ نے اب تک رزلٹ کی تاریخ کااعلان نہیں کیاہے تاہم ٹاپروں کے انٹر ویو اور ویریفکیشن کے بعد اس بات کی قوی امید ہے کہ میٹرک کار یزلٹ ۲۳؍مئی کو جاری کر دیاجائے گا۔اس کے لئے طلبہ کو اب زیادہ انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بہار بورڈ رزلٹ جاری کرنے کی سبھی تیاریاں مکمل کر چکاہے۔
 واضح رہے کہ بہار بورڈ نے انٹر کا رزلٹ ۲۴؍مارچ کو ہی جاری کر دیا تھا اور ملک میں سب سے پہلے رزلٹ جاری کرنے والا بورڈ بن گیا تھا۔میٹرک کا رزلٹ بھی اپریل میں جاری کیاجانا تھا جس کی تیاریاں بھی زور شور سے جاری تھیں ۔مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاپیوں کی جانچ روک دی گئی تھی۔
 بورڈ کے ذرائع کے مطابق میٹرک کے رزلٹ منگل کو ہی مکمل کر لی گئی ہے ،مگر رزلٹ میں خامیوں کو لے کر بورڈ بے حد محتاط ہے جس سے رزلٹ میں تاخیر ہورہی ہے ۔بہار بورڈ نے میٹرک کا امتحان فروری میں منعقد کیا تھا اور بورڈ نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ملک میں سب سے پہلے رزلٹ جاری کرنے والا بورڈ بننے کا دعویٰ کیا تھا ۔لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا جس سے میٹرک کی جانچ کی جانے والی کاپیوں کی جانچ روک دی گئی ۔بعد میں لاک ڈاؤن میں تھوڑی رعایت کے ساتھ کاپیوں کی جانچ کا عمل دوبارہ شروع ہوا۔

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK