• Wed, 26 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار میں آئندہ ۵؍ سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگارکا ہدف

Updated: November 26, 2025, 10:46 AM IST | Agency | Patna

صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں بہار کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کیلئے نتیش کمار حکومت نے بلیو پرنٹ تیار کیا۔

Bihar Chief Minister Nitish Kumar. Photo: INN
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار۔ تصویر:آئی این این
بہار اسمبلی انتخاب میں حیرت انگیز کامیابی کے بعد نتیش کابینہ کی پہلی میٹنگ میں آئندہ ۵؍سال میں اپنے کاموں سے متعلق ایک بلیو پرنٹ پیش کر دیا ہے۔ نتیش کمار نے میٹنگ کے بعد کہا کہ بہار حکومت نے آئندہ  ۵؍سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے لیے نیو ایج اکنامی، ٹیکنالوجی ہَب اور نئی صنعتوں کے لیے منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس مقصد سے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔نتیش کمار کا کہنا ہے کہ گزشتہ ۵؍ سال میںپہلے ہی ۵۰؍ لاکھ نوجوانوں کو روزگار دیا جا چکا ہے۔ نئی حکومت بننے کے فوراً بعد صنعتوں کو فروغ دینے کا کام تیز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار کو ’نیو ایج اکنامی ‘ کا مرکز بنانے کیلئے ریاست سے منسلک بڑے صنعت کاروں اور ماہرین کے مشورہ پر پالیسیاں بنائی جائیں گی۔ساتھ ہی مطلع کیا کہ بہار کو عالمی بیک-اینڈ ہَب اور گلوبل ورک پلیس کی شکل میں ڈھالنے کے لیے وسیع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ نوجوان آبادی کو طاقت بناتے ہوئے بہار کو مشرقی ہندوستان کا نیا ٹیکنالوجی ہب بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس کے لیے ڈیفنس کوریڈور، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ پارک، گلوبل کیپبلٹی سنٹرس، میگا ٹیک سٹی اور فن ٹیک سٹی کا قیام ہوگا۔ نتیش کمار نے دعویٰ کیا کہ اگر بہار کے نوجوان انسانی وسائل کو صحیح سمت ملی، تو ریاست ملک کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی ریاست بن سکتی ہے۔نتیش کمار کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت میں بہار میں صنعت کاری نے رفتار پکڑ لی ہے۔ اب نئے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چیف سکریٹری کی صدارت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK