• Sun, 23 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بہار :اپیندرکشواہا کے بیٹے کو کسی بھی ایوان کا ممبر نہ ہونے کے باوجود وزیر بنادیا گیا

Updated: November 22, 2025, 10:56 PM IST | Patna

دیپک پرکاش نےجینس اور شرٹ میں وزارت کا حلف لے کرسبھی کو حیرت زدہ کردیا ، وزیر اعظم سے بھی اسی لباس میں ملے ، سوشل میڈیا پر سوال اٹھنے لگے

Deepak Prakash taking oath
دیپک پرکاش حلف لیتے ہوئے

 بہار میں اقرباء پروری  این ڈی اے میں کتنی زیادہ ہے اس کی ایک اور مثال گزشتہ دنوں اس وقت سامنے آئی جب اپیندر کشواہا کے بیٹے دیپک پرکاش کو کسی بھی ایوان کا ممبر نہ ہونےاور الیکشن بھی نہ لڑنے کے باوجود نتیش حکومت میں وزیر بنادیا گیا ۔ انہیں جمعرات کو حلف دلایا گیا۔ اگر یہ ایک ستم ظریقی تھی تو دوسری ستم ظریفی یہ تھی کہ دیپک پرکاش نے اس موقع کے لئے کوئی خاص سوٹ نہیں بنوایا تھا ۔ وہ صرف ایک عام سی جینس پینٹ اور عام سے شرٹ میں نہ صرف اسٹیج پر حلف لینے پہنچ گئے بلکہ ان کے انداز سے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ انہیں زبردستی حلف دلوایا جارہا ہے۔ حلف لینے کے بعد وہ اسی حال میں وزیر اعظم مودی سے اسٹیج پر بھی ملے اور ان کا آشیرواد لیا۔ واضح رہے کہ اپیندر کشواہا کی پارٹی کو بہار میں ۴؍ سیٹیں ملی ہیںاور اس لحاظ سے انہیں فی الحال ایک وزارت دی گئی ہےلیکن جو ایک وزیر  بنایا گیا ہے وہ حیرت انگیز طور پر کشواہا کا بیٹا ہے جس نے نہ الیکشن لڑا اور نہ وہ بہار کے کسی بھی ایوان کا رکن ہے۔
 دیپک پرکاش  نے حلف لینے کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزارت کا ملنا اور حلف لینا میرے لئے بھی حیرت انگیز تھا کیوں کہ اب تک مجھے پتہ ہی نہیں تھا۔میں سمجھتا ہوں کہ میرے والد اور نتیش جی کے درمیان گفتگو ہوئی ہوگی اور اسی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا اور اچانک میرا نام پکار کر مجھے حلف دلایا گیا۔واضح رہے کہ دیپک پرکاش  ٹیکنالوجی کے ایکسپرٹ ہیں اور اسی شعبے میں کام کرتے ہیں۔ 
 دیپک کو اس طرح سے نہایت ’ کیجوئل ‘ انداز میں حلف لیتے ہوئے دیکھ کر سوشل میڈیا پر تبصروں کا سیلاب آگیا۔ کئی صارفین نے اسے این ڈی اے کی اقرباء پروروی قرار دیا جبکہ مشہور لوک گیت گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے ایک ویڈیو جاری کرکے اس طرح سے دیپک کو وزیر بنائے جانے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’بہار کے لیڈروں کے بیٹوں کو پکڑ پکڑ کر وزیر بنایا جارہا ہے۔‘‘

bihar Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK